دھولیہ
آج مورخہ 14 نومبر بروز سنیچر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 3 امام احمد رضا چوک میں کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب کے فنڈ سے راستے کے تعمیری کام کا افتتاح شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ یاد رہے وارڈ نمبر 3 کے دیو پور علاقے میں امام احمد رضا چوک کا یہ راستہ آمد و رفت کے لئے بے حد مصروف مانا جاتا ہے لیکن اس راستے کی تعمیر پچھلے کئی برسوں سے نا ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے تھے جس سے مقامی رہائشی لوگوں کو آمد و رفت کے لئے بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس کی شکایت مقامی رہائشی لوگوں نے مقامی کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب سے کی تھی اور راستے کو تعمیر کرنے کی گزارش کی تھی ۔ مقامی رہائشی لوگوں کی گزارش پر کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب نے لبیک کہتے ہوئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن سے فنڈ حاصل کر کے آج راستے کے تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح ہر دل عزیز رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ وارڈ نمبر 3 احمد رضا چوک میں راستے کے تعمیری کام کی شروعات سے مقامی رہائشی لوگوں خوشی کا ماحول ہے اور انھوں نے کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ آج کی اس افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع صدر شمس الحدی' شاہ صاحب ، شہر صدر نورا بھائی ٹھکیدار صاحب ، کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب ، معاؤن کارپوریٹر یوسف ملا صاحب ، دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے یوا شہر صدر شہباز شاہ صاحب ، ضلع سیکریٹری شعیب بھائی ملا صاحب ، مجلس کے سرگرم رکن قیصر احمد صاحب ، یوسف پنجاری صاحب ، حمید انا صاحب ، آصف شاہ صاحب کے علاوہ مقامی رہائشی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔۔۔
*Haleem Shamsuddin*
AIMIM dhule district President (social media)
☎️ 8830022622
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق