مالیگاؤں( نامہ نگار) : مرکزی حکومت کی سرکاری ملازمین کے خلاف جاری مختلف پالیسیوں کے خلاف ملک گیر سطح پر 26 نومبرکو ہڑتال کا اعلان سرکاری ملازمین کی و اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 بھی شامل ہے اسطرح کا اعلان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے قومی صدر چودھری واصل علی، مہاراشٹر کے ریاستی صدر محبوب تامبولی، قومی جنرل سکریٹری و بانی تنظیم ساجد نثار احمد نے کیا ہے۔ اخبار نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ساجد نثار احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی بدلتی پالیسیوں، نجکاری، ٹھیکیداری، بے روزگاری و دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف اقدامات کی وجہ سے ملازمین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملازمین کو 1982 کی جونی پینشن اسکیم لاگو کی جائے، مدت سے قبل ریٹائرمنٹ کی پالیسی رد کی جائے،مرکزی ملازمین کو دیئے جا رہے تمام بھتے ریاستی ملازمین کو بھی لاگو کی جائے، سمان کام سمان ویتن لاگو کیا جائے، نئی تعلیمی پالیسی رد کی جائے،پرانی پینشن اسکیم لاگو کی جائے و دیگر اہم مطالبات شامل ہیں۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق