ترقی تعلیم پبلیکیشن کی جانب سے "لاک ڈاؤن آف لائن اسٹڈی گائیڈ" کا رسم اجراء ‏

 


لاک ڈاؤن میں ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ پورا ہوگا اس آف لائن گائیڈ سے : تنویر شیخ (مدیر,  ترقی تعلیم پبلیکیشن)

مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان تعلیمی شعبہ میں ہوا ہے. ترقی یافتہ ممالک اور بڑے شہروں میں آن لائن تعلیمی نظام کے زریعے درس تدریس کا سلسلہ جاری ہوا لیکن چھوٹے شہروں, دیہاتوں اور غریب طبقہ کے طلبہ آن لائن تعلیم سے اب تک محروم ہیں. 

آج بروز منگل 13 اکتوبر 2020 کو ترقی تعلیم پبلیکیشن کی جانب سے پانچویں جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے برائے تمام مضامین "لاک ڈاؤن آف لائن اسٹڈی گائیڈ" کا اجراء عمل میں آیا.  اس تقریب کی صدارت جناب محی الدین شیخ (اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر,  اے ٹی ٹی اسکول) نے کی اور نظامت کے فرائض کو ناظم نسل نو رضوان ربانی نے بخوبی انجام دیا.

اس تقریب رسم اجراء میں بطور مہمان خصوصی جناب مسعود ظفر,  جناب عمران جمیل,  جناب امتیاز رفیق,  ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی, جناب سلطان ڈانگے, جناب انعام الرحمن اور دیگر شہری معروف تعلیمی شخصیات نے شرکت کی.  

اس موقع پر جماعت پانچویں سے لیکر دسویں تک کی کتابوں کو ڈاکٹر شاہد حسین رضوی کے ہاتھوں پانچویں جماعت, جناب عمران جمیل کے ہاتھوں چھٹی جماعت,  جناب مسعود ظفر کے ہاتھوں ساتویں جماعت,  جناب سلطان ڈانگے کے ہاتھوں آٹھویں جماعت,  جناب انعام الرحمن کے ہاتھوں نویں جماعت اور جناب شیخ محی الدین کے ہاتھوں دسویں جماعت کے لاک ڈاؤن آفس لائن اسٹڈی گائیڈ کا اجزاء عمل میں آیا.

کوئی تبصرے نہیں: