شہری مسائل پر ضلعی آئی جی ڈاکٹر پرتاپ راؤ صاحب سے رضوان بیٹری والا دو ٹوک انداز میں گفتگو کی



مالیگاؤں (نامہ نگار) کل دوپہر چار بجے ضلعی آئی جی ڈاکٹر پرتاپ رآؤ صاحب شہر مالیگاؤں کے دورے پر آئے ہوئے تھے. آئی جی صاحب نے ہمارے ضلع کا چارج کچھ دنوں پہلے ہی سنبھالا ہے آئی جی صاحب کو جیسے ہی علم ہوا کے یہاں غیر قانونی نشیلی ادویات اور جان لیوا تمباکو کا بڑا بول بالا ہے ویسے ہی آئی جی صاحب نے پریس کانفرنس کے ذریعے مالیگاؤں شہر کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے میں شہر مالیگاؤں کو نشہ مکت کردوں گا آئی جی صاحب کے بیان کے آتے ہی ہمارے شہر میں پولیس حرکت میں آئی اور لاکھوں کا مال ضبط بھی کیا اس کے باوجود پورے شہر میں ویمل پاؤچ، ہیرا پاؤچ اور بھی دیگر کئی جان لیوا تمباکو کا کھلے عام کاروبار کیا جارہا ہے جسے دیکھتے ہوئے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے رہنماء رضوان بیٹری والا کو جب اس بات کا علم ہوا کے آئی جی ڈاکٹر پرتاپ رآؤ صاحب مالیگاؤں کے دورے پر ہیں تو وہ پوری تیاری کے ساتھ ایک تحریری مکتوب لے کر اپنے ورکروں کے ہمراہ سٹی پولس اسٹیشن پہنچے یہاں پولس کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ چل رہی تھی رضوان بھائی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور میٹنگ کے اختتام پر بڑی جرأت مندی اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی باتیں آئی جی صاحب کے سامنے رکھی اور رضوان بھائی نے کہا کے سر مالیگاؤں شہر میں روز بروز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے پورے شہر میں غنڈہ گردی عروج پر ہے کئی جگہوں پر اکثر و بیشتر دن کے اجالے میں قتل جیسے سنگین معاملات سننے اور دیکھنے میں آ رہے ہیں. شہر میں نشیلی ادویات، کتا گولی، تمباکو نوشی عام ہوتی جارہی ہے زمین مافیاء اور ریت مافیاؤں کی گینگ چلتی ہے اس کے باوجود پولس انتظامیہ کاروائی کرنے سے پوری طرح ناکام ہے عام شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتا آپ ندی کے اس پار جائیں وہاں کا پولس محکمہ دن رات ایکٹیو رہتا ہے جرم ہونے سے پہلے مجرم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے یہ سب تعصبیت صرف مسلمانوں کے ساتھ ندی کے اس پار سینٹرل علاقے میں کیوں ہو رہی ہے. رضوان بھائی نے جلد از جلد تمام جرائم پر قابو پانے کی درخواست پولیس محکمہ سے کی. آئی جی صاحب نے اس جانب متوجہ ہوتے ہوئے کہا کے میں خود بھی سٹانا کا رہنے والا ہوں اور مالیگاؤں شہر میں پڑھا ہوں مجھے پتہ ہے اور مالیگاؤں شہر سے بخوبی واقف ہوں تب رضوان بھائی نے کہا کے سر آپ کا زمانہ اور جب مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوتی تھی رضوان بھائی نے آئی جی صاحب کے دور کو سلام پیش کیا آئی جی صاحب نے بیٹری والا صاحب کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جلد میں مالیگاؤں شہر سے تمام جرائم کا خاتمہ کروں گا اور شہر کو نشہ مکت کروں گا جلد ہی ایک اسپیشل ٹیم کو میں مالیگاؤں شہر کی جانب بھیجوں گا تاکہ یہاں سے نا جائز تجاوزات تمباکو، مرڈر، چوری، ڈکیتی جیسے تمام جرائم پر قابو پایا جاسکے اتنا کہتے ہوئے رضوان بھائی اور آئی جی ڈاکٹر پرتاپ رآؤ صاحب نے اپنی بات ختم کی.

ليست هناك تعليقات: