مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کو موصول ہوا مکتوب
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے 7 اگست, 19 اگست, 24 اگست, 26 اگست اور 6 ستمبر 2020 تک شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور گڑھوں کی بھر کو لیکر کل 5 میمورنڈم کارپوریشن کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو دیئے گئے تھے. جس کا خلاصہ کیلئے ایم ڈی ایف کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں خصوصی و مقصدی پریس کانفرنس بروز بدھ 7 اکتوبر 2020 کو شام چار بجے منعقد کی گئی.
احتشام شیخ بیکری والا (صدر)نے کہا کہ 6 ستمبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر کی آفس میں شام 5 بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک دھرنا دیا گیا تھا. بعد ازاں دوسرے روز کارپوریشن کی جانب سے راستوں کی درستی کیلئے 3 کروڑ 84 لاکھ کی منظوری دی گئی. اس پر عملی طور پر کام دکھائی نہ دینے کے بعد مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پربھاگ نمبر 2, نمبر 3 اور نمبر 4 پر جاکر پربھاگ مکھ ادھیکاری کو کام کی شروعات اور بجٹ کو لیکر لیٹر بھی دیئے. جس کے بعد مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کی جانب سے 14 ستمبر 2020 کو مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کوتحریر طور پر بذریعہ پوسٹ ایک لیٹر بھیجا گیا. گذشتہ روز یہ لیٹر موصول ہونے کے بعد ایم ڈی ایف کی جانب سے ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی. اس لیٹر میں کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ شہر کے تمام خستہ حال سڑکوں کی مرمت بارش کے موسم کے بعد کی جائے گی.
عمران راشد نے کہا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی ٹیم شہر کے تمام سڑکوں کی مرمت کے معیاری کاموں کا جائزہ لے گی. نیز ایم ڈی ایف کی جانب سے عنقریب کارپوریشن و ٹھیکہ داروں کی بد عنوانیوں کیخلاف آر ٹی آئی لگا کر ایف آئی آر لگا کر قانونی کاروائی کی جائے گی.
اسامہ اعظمی نے کہا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ بالخصوص عوام سے گزارش کرتی ہے کہ جب بھی کوئی بھی کام کارپوریشن کی جانب سے غیرمعیاری ہوتا دیکھے یا کام ادھورا چھوڑ دیا جارہا ہو تو فوری طور پر اس کام کی ویڈیو یا فوٹو نکال لیں. اس طرح سے اس کام کے ٹھیکہ دار کی معلومات حاصل کر کے ایم ڈی ایف تک پہچا دیں تاکہ ان پر قانونی کارروائی کی جا سکے. اسی طرح سے آپ کے علاقوں میں جو بھی بدعنوانیاں ہوئیں ہیں یا ہو رہی ہے اس کی مکمل تفصیل بھی ایم ڈی ایف کے کسی بھی اراکین تک پہنچا دیں تاکہ اسے ایم ڈی ایف کی جانب سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی.
اس پریس کانفرنس میں احتشام بیکری والا, عمران راشد, اسامہ اعظمی, ابوذر غفاری, صابر ماسٹر, ندیم شیخ اور دیگر فعال اراکین نے شرکت کی.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق