ممبئی (نامہ نگار):ریاست مہاراشٹر میں کرونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند مگر تعلیم شروع پروجیکٹ پر عمل آوری کرتے ہوئے اسکولوں کے اساتذہ طلباء کو آن لائن، آف لائن درس و تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کی مقامی خود اختیاری اداروں کے اسکول، پرائیوٹ پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر و سنیر کالج بند ہیں۔مگر بجلی بورڈ کمپنی کی جانب سے بند اسکولوں کی بجلی بل من مانی طریقے سے تیار کر تقسیم کیے گئے ہیں۔ جس سے لاک ڈاؤن کا عقاب جھیل رہے اسکولوں پر زبردست مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔حکومت کسانوں و ضرورت مند حضرات کے لیے فنڈ جاری کر رہی ہے۔ اس لیے اساتذہ کا بیباک ترجمان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی محترم ادھو ٹھاکرے صاحب، نائب وزیر اعلی محترم اجیت دادا پوار صاحب، ٹیکنیکل و ہائر ایجوکیشن منسٹر ادے سامنت صاحب، وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم، سکریٹری وندنا کرشنا میڈم سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے مقامی خود اختیاری اداروں کی اسکول، پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج، سینیر کالجوں کے لاک ڈاؤن کے تمام بجلی بل معاف کر دے جائیں۔ نیز حکومت از خود اسکولوں کے بل کمپنی کو ادا کرے۔ ہہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں