مالیگاؤں۔۔ اولین مئیر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کے دور اقتدار میں کئی اہم عوامی وسماجی اہم کام کاج ہوۓ۔ 2012.کے دور اقتدار میں خواتین کے مسائل کو لیکر کافی توجہ بھی دی گئی۔ آنچل فیسٹیول۔ خواتین کے امراض کا حل۔ دواخانوں ہر توجہ۔ حج کمیٹی اردو میڈیا سینٹر اسٹڈی سینٹر عید گاہوں کے وال کمپاونڈ کلو کٹی درگاہ ۔معہد ملت۔ وال کمپاونڈ ہیلتھ سینٹر کارپوریشن کا مولانا ابو الکلام آزاد کے نام سے انتساب اور کئی بڑے عوامی کام۔ جو آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ اس ٹرم میں بھی اہم عوامی کام کاج کی حکمت عملی جاری ہے۔ کرونا مہا ماری میں معاونت آگرہ روڈ کی درستی اکابرین واسلاف کے نام سے انتساب اور یادگار۔ آصف شیخ رشید کے ادھورے عوامی کام کو شروع کرنا اوور فلائی بریج میں شفافیت اور کل مہا سبھا میں علی اکبر ہاسپٹل اور واڈیا دواخانوں کی نئی تعمیر جدید سہولیات کی تنصیب کا کارآمد فیصلہ لیا گیا، واقعی دونوں اسپتالوں میں اس بات کی بہت ضرورت تھی اس کام میں چودویں آیوگ کے فنڈ کا استعمال ہوگا کارپوریشن پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اس سے پہلے شیخ رشید صاحب کے دور میں نا جانے کتنے کام ہوۓ آصف شیخ رشید کا دور اقتدار بھی عوامی کاموں کو لیکر کافی کارآمد رہا شہر میں کام کاج کو لیکر ہمیشہ فعالیت کا مظاہرہ رہا چاہے وہ الحاج شبیر سیٹھ کا دور ہو یا عائشہ حکیم کا شہر میں کام کاج کو لیکر تکمیل ہی پائی گئی۔ وہیں موجودہ مئیر طاہرہ شیخ رشید کا دور بھی نمایاں کاموں کو لیکر کار آمد ہی رہا خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ہیلتھ سینٹر سول اسپتال ہارون انصاری اسپتال اور اب علی اکبر واڈیا کی تزئین اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صحت عامہ کو لیکر بھی اچھی منصوبہ بندی رہی علی اکبر اسپتال کے اطراف زیادہ تر متوسط طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔ وہیں شہرمیں حفظان صحت کو لیکر فوری کوششیں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق