مالیگاؤں: جس دور میں لوگ کتابوں کو بوجھ محسوس کررہے ہوں ایسے نازک دور میں کتابوں سے ربط پیدا کرنے اور مذہب و مسلک کی ترویج و اشاعت نیز اردو زبان کے فروغ کی خاطر شہر کے نوجوان عالم دین آل رسول مولانا سیّد محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے باب علم وحکمت، مولائے کائنات حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ سے منسوب "باب العلم لائبریری"
حضرت مولانا محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ(امیر سنی دعوت اسلامی) کی سرپرستی میں قائم فرمایا ہے۔ جس کی افتتاحیہ تقریب ان شاءاللہ بموقع شہادت مولیٰ امام حسن رضی اللہ عنہ بتاریخ 16 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر فورا عمل میں آے گی۔جس میں دینی(تفسیر،حدیث،فقہ،سیرت،شروحات)، ادبی، تاریخی اور شخصیات پر مبنی کتب عام قارئین اور تشنگان علوم کے مطالعہ کے لیے لائبریری کی حد تک پڑھنے کی غرض سے حاصل ہوسکیں گی۔ اِس لیے باذوق قارئین سے گزارش ہے اپنے ذوق کی تکمیل اور علم میں اضافہ کے لیے مرکز سنّی دعوت اسلامی سنّی جامع مسجد یارسول اللہ(کسمباروڈ) سے متصل باب العلم لائبریری میں آکر استفادہ کریں۔ نیز افتتاحی تقریب میں شرکت فرمائیں۔
الداعیان:سنّی دعوت اسلامی و الکبیر پنچ کمیٹی،مالیگاوں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق