عید میلاد النبی کے موقع پر شیو تھالی کے ساتھ کھیر پوری ، فروٹ اور کھجور کی تقسیم ‏


مالیگاوں (نامہ نگار) 30 اکتوبر : آج جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جہاں شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر شیرینی تقسیم کی جارہی ہے اور گھروں میں بھی کھان پان کا بہترین انتظام کیا گیا ہے وہیں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کردہ غریبوں کے لئے خاص اسکیم دس روپئے میں ملنے والی شیو تھالی کھانا جو تقسیم کیا جاتا ہے آج بارہ ربیع الاول کے موقع پر یہاں مکتیدار یاور علی نے روزمرہ دی جانے والی غذائی اشیاء کے ساتھ سیب ، کیلا ، کھیر پوری اور کھجور کا اضافہ کرکے آج نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کا اظہار کیا ، یہاں بیشتر غیر مسلم بھی دس روپئے میں کھانے کے لئے آتے ہیں ۔ اضافی اشیاء دیکھ کر ان کا دل چمک اٹھا ، واضح رہے کہ روزانہ دس روپئے میں غریبوں کو دی جانے والی یہ شیو تھالی آج اضافی کھانے کے علاوہ مفت بھی تھا جسکا آج کسی بھی طرح کا کوئی چارج نہیں لیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں: