آل انڈیا سنّی جمیعت العلماء کی جانب سے کل بروز جمعہ صبح 8 بجے جلوس عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم دارالعلوم حنفیہ سنّیہ، اسلام پورہ سے نکلے گا. کرونا بیماری اور لاک ڈاون کی وجہ سے یہ جلوس ہر سال کی طرح نہ نکلتے ہوئے علامتی طور پر نکلے گا جس میں صرف چنندہ علمائے کرام شامل ہونگے. عوام کو اس جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں بلکہ راستے کے دونوں جانب کھڑے رہ کر نعرۃ تکبیر و رسالت کی گونج میں علمائے کرام کا استقبال کرنے کی اجازت ہے. لہٰذا ہم سنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین اپنے اپنے گھروں سے صبح سویرے نکل کر با وضو درود و سلام پڑھتے ہوئے ہر سال کی طرح امن و سکون کے ساتھ جلوس کے راستے پر پہنچ کر جلوس کا استقبال کریں گے. ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی سنی جمعیت العلماء کی جانب سے نکلنے والے اس جلوس کی حمایت کرتے ہیں. جلوس کے اختتام پر علمائے کرام کے بیانات اور دعا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور لاؤڈ-اسپیکر کے ذریعے لوگ دور سے بھی سن سکے گے. سنّی تعزیہ کمیٹی شہر کے تمام تعزیہ داروں سے خصوصاً اہلیان شہر سے گزارش کرتی ہے کہ حکومت کی تمام ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں اور جشن عید میلاد النبی امن و سکون کے ساتھ پورے جوش و خروش کے ساتھ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا ثبوت پیش کریں. ایسی اپیل سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے اور سکریٹری جاوید انور کی جانب سے کی گئی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں