سنی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران کی شرکت و آستانہ مولانا محمد اسحاق رحمت اللہ علیہ پر چادر پوشی
آج مورخہ 5 ربیع الاول شریف بروز جمعہ حضرت صوفی مختار علی مستان شاہ عرف نوری بابا رحمت اللہ علیہ (ممبئی) کا انعقاد کیا گیا جو نہایت ہی کامیاب رہا اور بڑی دھوم دھام سے منایا گیا.
عاشقان ومریدین صوفی سید مختار علی شاہ نوری شاہ بابا علیہ رحمہ کی جانب سے بعد نمازِ عصر سجرہ و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور بعد نمازِمغرب حضرت مولانا محمد اسحاق نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ پر چادر شریف پیش کی گئی جو خانقاہ ومحفل فیض نوری آگرہ روڑ سے آستانہ پر پہنچی. بعد نمازِ عشا نیاز کا اہتمام کیا گیا.صوفی یوسف نوری صاحب کی دعا سے عرس کی اس محفل کا اختتام ہوا.*
عرس کے اس مبارک موقع پر سنی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران بالخصوص ریاض احمد قادری (صدر سنی تعزیہ کمیٹی)، جاوید انور (سکریٹری سنی تعزیہ کمیٹی)، عبدالودود سالکی اشرفی (خازن سنی تعزیہ کمیٹی)، عابد وائرمین عبدالرحیم، سہیل احمد، عمر فاروق، محمد خالد، محمد عاکب، محمد سلیم پیر محمد، صوفی یوسف نوری، عبدالحمید نوری، عبدالمجیدنوری، مزمل نوری، اسرائیل نوری وغیرہ شریک تھے.
سنّـــــــی تعــــــــزیہ کمیــــــــٹی مالیــــــــگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق