کارپوریشن آفیسرز اور ملازمین نے میئر طاہرہ شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین و آفیسرز نے ساتواں ویتن لاگو کرنے  کے لیے خاص کوشش کرنے پر مقامی میونسپل کارپوریشن کی موجودہ میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ملازمین اپنی تنخواہ میں اضافے کو لیکر سرشار تھے ملازمین نے طاہرہ شیخ رشید کا استقبال کرتے ہوئے۔ برملا اظہار کیا کہ آپ کے دونوں دور اقتدار میں کرمچاریوں کے لیے معاون و مخلصانہ کردار آپ نے ادا کیا۔ جس پر میئر موصوفہ نے کہا کہ آپ بھی اس شہر کے ناگرک ہیں ہم تو پورے سماج کےلیےکام کرتے ہیں شہری کام کاج میں آپ لوگوں کا تعاون رہنا چاہیے۔ ہم سب مل کر شہر کے لیے کارآمد ثابت ہوں یہ ہماری کوشش ہونی چاہیے اگر آپ کام اچھا کرتے ہو تو ہم آپ کی سرا ہنا کریں گے اگر آپ لوگوں سے کہیں کوتاہی ہوتی ہے تو آپ سے باز پرس بھی ہوگی

کوئی تبصرے نہیں: