مالیگائوں (نامہ نگار) مالیگائوں میونسپل کارپوریشن کی چوتھی میعاد کیلئے آج اسٹینڈنگ کمیٹی چئیرمن کا آن لائن چنائو ہوا جس میں شیو سینا کے راجا رام جادھو کو دس ووٹ ملی جن کو کانگریس ۵ شیوسینا ۳ اور بی جے پی کے ۲ اراکین نے ووٹ دی جب کے مہا گٹ بندھن کی صبیحہ مزمّل بفاتی کو ۵ ووٹ ملی جس میں مہا گٹ بندھن کی ۴ اور مجلس کی ایک ووٹ شامل ہے مجلس کے ایک رکن کا مئیر نے لفافہ نہیں کھولا واضح رہے کہ کل 16 اراکین میں سے 15 اراکین نے آن لائن ووٹنگ کی اس سے پہلے شیوسینا کا ڈپٹی مئیر رہ چکا ہے وہی اس سے پہلے ایک مرتبہ اور شیو سینا کا اسٹینڈنگ چئیرمن تھا وہیں جاری سال کیلئے مہیلابال وکاس چئیرمن کیلئے بی جے پی کی سورنا راجندر شیلار کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا ہے نیز پربھاگ ایک میں پورے ۵ سال شیوسینا کا پربھاگ چئیرمن رہا نیوجن سمیتی کو آپ سجر کاری کمیٹی سمیت تمام بڑے ٹھیکے میں شیو سینا کا خاص خیال رکھا گیا اب سے پہلے سینا کو مالیگائوں کارپوریشن میں اتنے عہدے کبھی نہیں ملے مگر اس باڈی میں کانگریس نے بڑی عجیب حکمت عملی اختیار کی جس کو لیکر اردو داں تاسف کا ماحول رہا ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق