مغزز بنکران کرام جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ گزشتہ مہینے سے کپڑے کی تقریباً سبھی کوالیٹیاں نقصان کی زد میں ہیں یہی کیا کم تھا کہ سوت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین کردیا کاٹن یارن کے ساتھ ساتھ مصنوعی دھاگوں میں بھی تیزی کا رخ برقرار ہے جسکی وجہ سے کاٹن پی سی روٹو کے کپڑوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور تیار کپڑوں کی مانگ بالکل ہی رکی ہوئی ہے بیوپاری طبقے کا کہنا ہے کہ پکے کپڑے کی مانگ میں کمی کے ساتھ ساتھ بھاو میں بھی گراوٹ ہے اسی وجہ سے تیار کپڑوں کی خریداری ٹھپ ہے آنے والے دنوں میں دیوالی کی آمد ہے بیوپاری طبقہ کافی پہلے سے طویل بند کی تیاری میں ہے دوسری طرف سوت کی ملیں بھی کپاس کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ہوسکتا سوت ملیں بھی دیوالی کی چھٹی طویل کردیں ایسی صورتحال میں اگر پاورلوم کارخانے جاری رہے تو یقیناً تیار کپڑوں کا ذخیرہ بڑھ جائے گا اور قیمتوں میں مزید گراوٹ آجائے گی مزید برآں سوت اور کپڑے کی قیمتوں کا تفاوت بھی بڑھ جائے گا جس سے صورتحال مزید خراب ہوجائے گی اور اس تفاوت کو دور کرنے میں مہینوں لگ جائے گیں لھذا بہتر ہوگا کہ ہر بنکر اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پروڈکشن کنٹرول کرے اور اس بات کی کوشش کرے کہ جتنا دن دیوالی کی چھٹی کے نام پر چیکنگ بند رہے گی. اتنے دن کارخانے بھی بند رکھے جائیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق