پانچ ضلع پر مشتمل ناسک ڈیویژن کے نئے اسپیشل آئے جی ڈاکٹر پرتاپ راؤ دگاؤنکر صاحب اور نئے ضلع ایس پی سچن پاٹل صاحب اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد پہلی بار مالیگاؤں شہر میں تشریف لائے۔ اس موقع پر سنی تعزیہ کمیٹی کے ایک وفد نے دونوں آفیسران سے ملاقات کی، پھول ہار، گلدستہ اور شال پہنا کر ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگے صاحب اور ڈی وائے ایس پی نولے صاحب کی موجودگی میں سنی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے دونوں آفیسران سے شہر کے حالات پر بات چیت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ایام میں آرتی سنگھ میڈم اور سندیپ گھوگے صاحب نے جس طرح شہریوں کے ساتھ تعاون کیا، اسی طرح شہریوں کے مزاج کو اور حالات کو سمجھتے ہوئے مناسب تعاون کریں گے، تو ہم سب کے لئے اچھا رہے گا، اور امن وسکون قائم رہے ، اس کے لئے سنی تعزیہ کمیٹی ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ آج کے وفد میں سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، عابد اشرفی وائر مین، شفیق حسن، عبدالودود سالکی اشرفی، محمد رمضان محمد عباس، رضوان احمد اور محمد سلیم پیر محمد شامل تھے۔ ایسی اطلاع سنی تعزیہ کمیٹی کے سکریٹری جاوید انور نے دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں