کئی مہینوں سے بزرگوں بیواؤں کو وظائف نہیں۔ ‏جنتا ‏دل ‏کی ‏انتظامیہ سے ‏ملاقات

سنیچر کو جنتادل آفس پر شام 5 بجے شان ہند کی قیادت میں نئے فارم بھرا جائے گا، شہریان استفادہ حاصل کریں
مالیگاؤں 22 اکتوبر بروز جمعرات : سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا کی معرفت بیوہ، 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ و معزور افراد کو سرکار کی جانب سے ماہانہ بھتہ اپنی ضروریات زندگی کیلئے دیا جاتا ہے، لیکن 4 مہینے سے بیوہ، معزور و 65 سالہ مان دھن (بھتہ) نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مستحق مرد و خواتین معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور بار بار پرانت تحصیل کے چکر کاٹ رہے ہیں. جنتادل سیکولر جوکہ ہمیشہ سے ہی عوامی کاموں میں سرگرم رہتی ہے، جنتادل ذمہ داران کو جب معلومات ملی کہ سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا سے مستحقین کو بھتہ نہیں مل رہا ہے تو آج جنتادل سیکولر صدر *شان ہند* کی دستخط سے *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں وفد کی ملاقات پرانت آفیسر سے ہوئی، وفد میں کارپوریٹر منصور شبیر، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا شامل تھے. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی پرانت آفیسر پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 4 مہینوں سے سنجے گاندھی یوجنا کا مان دھن لابھارتیوں (مستحقین) کو نہیں ملا، اسی کے ساتھ سنجے گاندھی یوجنا کیلئے گذشتہ 8، 10 مہینوں میں نئے داخل کئے گئے عریضوں کی اب تک منظوری نہیں ملی. جواب میں پرانت آفیسر نے کہا کہ 4 مہینوں سے مان دھن نہیں دیا گیا جس کی کچھ ٹیکنیکل وجہ تھی نائب تحصیلدار کی بدلی ہونی کی وجہ سے بھی پگار مستحق لوگوں کے اکاؤنٹ میں نہیں بھیجی گئی. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے اسرار کیا اور کہا کہ پیر تک تمام مستحقین کو بھتہ ان کے بینک کھاتے میں دیا جائے کیونکہ مسلمانوں کا تہوار 12 ربیع النور اور ہندوؤں کا تہوار دسہرا دیوالی کی آمد ہے. پرانت آفیسر نے فوری طوری پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو بلا کر ہدایت دی کہ جلد سے جلد سنجے گاندھی یوجنا کا مان دھن ریلیز کرو. اور اسی کے ساتھ گذشتہ 8، 10 مہینوں سے سنجے گاندھی یوجنا کے نئے عریضوں کو بھی جو کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے رکا ہوا تھا منظوری کیلئے کاروائی آگے بڑھا دیتا ہو.
               جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد نے اعلان کیا کہ سنیچر 24 اکتوبر شام 5 بجے جنتادل آفس قدوائی روڈ پر سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا کی معرفت بیوہ، 65 سالہ، معزوروں کی مان دھن کیلئے مستحقین کے نئے عریضہ بھرنے کا کام، و مکمل رہنمائی کی جائے گی. لہٰذا شہریان اس کا فائدہ اُٹھائے اور وقت مقررہ پر جنتادل آفس پہنچ کر سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا کا نیا فارم بھرائے. معلومات کیلئے رابطہ کریں. سہیل عبدالکریم 9270136703.
پریس ریلیز
سہیل عبدالکریم
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

ليست هناك تعليقات: