مالیگاؤں نامہ نگار: بی ایل او کام کرنے والے اساتذہ و ملازمین کو کرونا سروے و کرونا سے متعلق دیگر کام نا دیا جائے اور جن بی ایل او اساتذہ کو کرونا سے متعلق سروے و دیگر کام دیا گیا ہے ان کو متشنی کیا جائے اس طرح کے احکامات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد کے مطالبہ پر مالیگاؤں پرانت آفسر وجے آنند شرما نے مالیگاؤں کارپوریشن کمیشنر، ایڈمینشٹریو آفیسر، اور متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے نام جاری کیا ہے۔ بی ایل او کے لیئے نامزد اساتذہ، آن لائن، آف لائن کام درس و تدریس، الیکشن یادی و الیکشن کارڈ کے کام ، کرونا متعلق سروے و دیگر کام انجام دے رہے ہیں۔ بہت زیادہ کاموں کے بوجھ سے پریشان اساتذہ کی جانب سے بار بار اس طرح کی شکایت موصول ہونے پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے وفد نے ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد کی قیادت میں7 اکتوبر کو 12 بجے پرانت آفسر وجے آنند شرما صاحب سے میٹنگ کی اور اساتذہ کی جانب سے بیک وقت کئی کام کرنے کی تکالیف کو اجاگر کیا؛پرانت صاحب نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کارپوریشن کمیشنر ؛ نائب کمیشنر؛ اے او صاحب کو حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ایسے اساتذہ جن کے زمہ بی ایل او کی ڈیوٹی ہے ایسے اساتذہ کو کرونا متعلق سروے و دیگر کام سے فوری طور پر مستثنیٰ کیا جائے اس طرح کا لیٹر جاوک نمبر نوڑنک 114/کا وی/ 702/ 2020 تاریخ 7 اکتوبر 2020 کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے حوالے سے جاری کیا۔ جس کی ایک کاپی ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد کو پرانت آفسر آفس سے مہیا کی گئی ہے۔ اس وفد میں فیض احمد، محمد یونس حاضر تھے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق