آل مالیگاؤں مضمون نویسی مقابلہ برائے اساتذہ


موجودہ ملکی حالات اور قوم مسلم کی اعلی تعلیم و تعلم سے بے رغبتی و دوری، نوجوانوں اور آئندہ آنیوالی نسلوں میں تعلیمی بیداری کی لہر پیدا کرنے ساتھ ہی ساتھ کورونا مہا ماری و لاک ڈاؤن کے اذیت ناک دورانیے اور اسکے خوفناک و دیرپا خطرناک اثرات کو سوچ کر ہی روح کانپ اٹھتی ہے اسی ضمن میں ایک ادنی سی کاوش لے کر آن لائن تعلیمی نظام کے اثرات و فوائد و نقصانات کا اندازہ، مشکلات و حل جیسے عناوین کے ساتھ معماران قوم کے درمیان ریسرچ، تحقیق و تفتیش کے نظریے کے تحت "ادارہ العلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی" مالیگاؤں کے زیراہتمام اور دی نالج انگلش اسکول، فرنود رومی یوٹیوب چینل، ادارہ فیضان ربانی، اردو سٹی انڈیا اور ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل کے اشتراک سے ایک آل مالیگاؤں مضمون نویسی مقابلہ برائے اساتذہ کا انعقاد کیا گیا ہے کل چار عناوین دیے گئے ہیں
١) آن لائن نظام تعلیم: مشکلات اور حل،
 ٢) آن لائن نظام تعلیم کے رہنما اصول،
 ٣) آن لائن نظام تعلیم: والدیں و اساتذہ کا کردار،
٤) طلباء کی اخلاقی تربیت اور معیار تعلیم پر آن لائن نظام تعلیم کے اثرات،
 شرائط مقابلہ:- 
مضمون کسی ایک عنوان پر اردو زبان میں ہو- مضمون کم از کم ٢٠٠٠ (دو ہزار) یا زیادہ سے زیادہ ٢٥٠٠ (ڈھائی ہزار) الفاظ پر مشتمل ہو- دیگر شرائط کے ساتھ اساتذہ اپنے مضامین٢٠ اکتوبر ٢٠٢٠ء  شام پانچ بجے تک ارسال کر سکتے ہیں اول انعام 5000، دوم انعام 2500 سوم انعام 1500 اؤر حوصلہ افزائی کے تین انعامات فی نفر 500 روپے ادا کیے جائیں گے- مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے- رضوان ربانی سر 8956599552، پروفیسر ایس این انصاری 9028133044، رقیہ میم 8329966845، اسامہ سر 9834926449،

ليست هناك تعليقات: