راوی چین ہی چین کے بجائے" سفر جاری ہے"لکھتاہے___بانی َ ہارون بی-اے ، احمد عثمانی کے بعد ترقی پسند اقدار ونظریات کا حامل" ماہنامہ بیباک "شمارہ نمبر 166/167معروف شاعر ندا فاروقی، پرویز، احمد عثمانی کی ادارت میں نئے انداز و پورے طمطراق کے، ساتھ منظر عام آیا ہے
مزکورہ پرچہ میں نوک خار" میں قاضی مشتاق احمد نے عالمی خواتین پہ زبردست مضمون لکھا جو کہ مطالعہ کی چیز ہے نیز قاضی مشتاق احمد کا نہایت عمدہ انٹرویو بھی شامل ہے۔جو مدیر ندا فاروقی صاحب نے لیا ہے
کوثر صدیقی صاحب کیا ہی عرق ریزی سے "رباعی کا موجد کون___؟؟" کے عنوان سےمنفرد اور معلوماتی مضمون لکھا جو شعراء حضرات کے لیے صحرا میں گلاب کے مانند ہے۔ غزلیں نظمیں کے باب میں صالح ابنِ تابش، اثر صدیقی، سلیم قصیر، سردار پنچھی، سفیی سرونجی، ارشاد انجم، شبیر احمد ماہر، شمیر کبیر، انیس اظہر، عتیق اجمل، و دیگر شعراء کی غزلیں و نظمیں شامل ہیں فکشن کے، باب میں محمد طارق اپنی کہانی "تریاق" لے کر شامل ہوئے ہیں جبکہ سماجی نفساتی مسائل پہ افضال انصاری اپنے منفرد اسلوب کی کہانی "یتھیزیا" کے، ذریعے بیباک کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری جو کہ ہمیشہ سے، ماہنامہ بیباک کے، قاری و قلمکار ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں ڈاکٹر صفیہ بانو-، اے شیخ، کوثر صدیقی، محمد اسماعیل، وجاہت قریشی، وغیرہ فکشن، کے، شامیانہ میں شامل ہیں طنز و مزاح کی مشکل صنف میں جاوید آفاق کی نہایت ہی شگفتہ تحریر جو تھکی تھکی اور بوجھل طبیعت کو خوشگوار کر دیتی ہے وہیں ماضی،فلمی یادیں باتیں اور وہ سب جو" بیباک "کا حصہ ہیں صاف شفاف دیدہ زیب سرورق و پروف ریڈنگ کی اغلاط سے، پاک یہ شمارہ ندا فاروقی کی زیرنگرانی میں شالع ہوا ہے
ہم بارگاہ خداوندی میں بانی َ ہارون بی-اے , و احمد عثمانی کے، لیے دعاگو ہیں
خطوط کے، سلسلے میں قاضی مشتاق احمد نے، یادوں کا ایک البم وا کردیا۔ مگر آگے یہ پڑھ کر مایوسی ہوئی کہ اب موصوف بیباک کا حصہ نہیں رہے، گے۔ ہم قارئین گزارش کرتے ہیں کہ وہ "نوک خار" کا سلسلہ ختم نہ کریں
66صفات دیدہ زیب سرورق فی شمارہ 30روپیہ زر سالانہ 300روپیہ ___
سنجیدہ قارئین فورا پرچے میں دے گئے۔ اکاونٹ میں زر سالانہ ارسال کریں اور گھر بیٹھے پرچہ حاصل کریں___ٹیچرز و پروفیسر ڈاکٹر طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ اس ادبی شمارہ کو حاصل کریں اور اسے آکسیجن فراہم کریں
پتہ، جونا آزاد نگر مالیگاؤں ناسک، مہاراشٹر
واٹس ایپ نمبر__ مدیر ندا فاروقی
7249107086سے رابطہ قائم کریں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق