سات مساجد کا ایک ساتھ افتتاح شہر مالیگاؤں میں نیا تاریخی باب



مختلف اوقات صلوٰۃ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں نمازِ پنجگانہ کا  آغاز
تعمیر مساجد کی اہمیت اور اجر و ثواب پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے خصوصی خطاب و دعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
مالیگاؤں:- مساجد کو ظاہر اور باطن دونوں طرح آباد کرنے کا اجر و ثواب انسانیت کی سوچ سے بالا تر ہے مسجد مسلمان کے لئے محفوظ جگہ ہے اگر قوم مسلم اپنے آپ کو مساجد سے جوڑ لیں اور اللہ کے گھروں کو آباد کرنے کی فکر و کوشش کریں تو مسلمانوں کے دنیاوی گھر بھی آباد ہوں گے اور آخرت کے گھر بھی خوب آباد ہونگےـ کچھ اس طرح کے زرین خیالات کا اظہار یوم عاشورہ کی مناسبت سے  سواد اعظم اہلسنت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام حضور امیر سنی دعوت اسلامی، عطائے حضور مفتئ اعظم، حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں سات مساجد اہلسنّت کے افتتاح کے موقع پر آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے کیا اپنے ملفوظات میں مولانا موصوف نے قرآن و احادیث کی روشنی میں مسجد تعمیر و آباد کرنے کے فضائل و مناقب بیان فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت جس بندے کا انتخاب کرتا اسی کو نیک کاموں کی توفیق ہوتی ہے ہر کسی کو نیک کام کرنے کا شرف حاصل نہیں ہوتا مبارکباد کے لائق ہیں وہ لوگ جو دین متین کی خدمت کے ساتھ اللہ کے گھروں کی تعمیر اور اس کو آباد کرنے کی سوچ و فکر رکھتے ہیں الحمدللہ سنی دعوت اسلامی کو یہ شرف حاصل ہے کہ تحریک جہاں تبلیغی تعمیری اور  تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے وہیں پر یہ تحریک سماجی اور تعمیری میدان میں برسرِ عمل ہے گذشتہ چند سالوں میں شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق نو آباد بستیوں میں مساجد قائم کرنے کا کام کیا گیا ہے جس سے مضافات کے ساکنان کو قلبی سکون و اطمینان میسر آیا ایک دن میں سات مساجد کا قیام شہر کی تاریخ کا نیا باب ہوگا ان شاء اللہ بہت جلد اور بھی علاقوں میں مسجد تعمیر کی جائے گی تقریب جشنِ افتتاح میں واقفین مسجد کے علاوہ سادات کرام، علمائے کرام کو خصوصی مدعو کیا گیاـ  اس موقع پر حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے واقفین مسجد کے ساتھ تعمیر مسجد میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کو مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ ایسی رپورٹ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں ( شعبۂ نشر و اشاعت) نے ارسال کی۔

ليست هناك تعليقات: