*یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے...*
*کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو(احمد فراز)*
فریڈم ایلیون اِسٹار اِسپورٹس ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سُوسائٹی رجسٹرڈ حَسَن پُوره، مالیگاؤں جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ادارہ ھذا پچھلی ایک دہائی سے زمینی سطح پر سماجی فلاحی کام انجام دے رہا ہے لیکن کچھ مہینوں سے ادارے کے کچھ ممبران اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر دوری اختیار کئے ہوئے تھے بہر کیف *ابراہیم مختار انقلابی صاحب(خازن)* کی ایماء پر تمام ممبران کو جوڑ کر حبیب لانس میں ایک عشائیہ پروگرام ترتیب دیا جہاں پر ادارے کے پچھلی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور مستقل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اس پروگرام کی دلچسپ بات یہ رہی کے ادارے ھذا کے مشیر *جناب ہلال انور صاحب (کیجروال) اور جناب عرفان نادر صاحب* *اور جدید لب و لہجہ کے منفرد شاعر ہندوستان کے مقبول ترین ناظم مشاعرہ جناب ارشاد انجم صاحب* کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیاگیا تینوں احباب نے ادارے کے روشن مستقبل کیلئے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا بعداز ضیافت *ندیم نعیم صاحب،اور مزمل MBA* کی جانب سے چائے کا نظم کیا رات تقریباً 11 بجے *اشفاق کلیم صاحب(نائب صدر )* کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق