آج بروز اتوار 6 ستمبر 2020 کو شام میں 4 بجے کے درمیان شہر کے مومن پورہ علاقے میں شہر کے سابق ایم ایل اے شیخ آصف کے فنڈ سے قریش کمیونٹی ہال کا شاندار افتتاح کیا گیا ، اس موقع پر معززین شہر کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کی عوام حاضر تھی ، بعد ازاں افتتاحیہ پروگرام کے بعد قریش برادری کے ذمہ داران اور شیخ آصف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کی صدارت سابق میئر شیخ رشید شیخ شفیع نے کی جبکہ علاقے کے کارپوریٹر فاروق قریشی ، سعید ٹاٹا ، افضل خان ، ماسٹر غلام حیدر ، شیخ حنیف کے علاوہ نوجوان بڑی تعداد میں موجود رہے ۔ واضح رہے کہ جس وقت شیخ آصف ایم ایل اے تھے تو موصوف نے عوام الناس کے لئے قریش کمیونٹی ہال میں اپنا ایم ایل اے فنڈ صرف کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج قریش کمیونٹی ہال مکمل تعمیر کر اسے عوام الناس کے لئے جاری کردیا گیا ہے ۔ مذکورہ قریش کمیونٹی ہال کی دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ قریش کمیونٹی ہال کی نگرانی کریگا ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق