قریش کمیونٹی ہال کا شاندار افتتاح۔ فاروق فیض اللہ اور شیخ آصف کی کوشش کامیاب عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
مومن پورہ علاقے میں جمیعت القریش کی جگہ پر کمیونٹی ہال تعمیر کیا جائے اسطرح کی خواہش جمیعت القریش اور کارپوریٹرفاروق فیض اللہ خان نے شیخ آصف صاحب سے ظاہر کی عوامی ضرورت کے پیش نظر شیخ آصف نے اپنا فنڈ فراہم کیا۔ وارڈ، کی عوام اور جمیعت القریش نے مکمل نگرانی کی فاروق ممبر نے ہر ممکن کوشش کی۔ اور یہ کام کم وقت میں میعاری طریقے سے مکمل ہوا۔ آج شام قریش کمیونٹی ہال کا افتتاح شیخ آصف فاروق ممبر محلے اورقریش برادری کے بزرگ نوجوانوں کی موجودگی میں دعا کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس اہم سہولت کے ملنے پر عوام اور جماعت القریش نے شیخ آصف کا شکریہ ادا کیا وہیں فاروق فیض اللہ خان کی نمائندگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور مزید کامیابی کے لیے دعائیں دیں۔ اس موقع پر فاروق ممبر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے شیخ آصف صاحب کی سراہنا کی اور خود کو قوم وملت کے لیے ہمیشہ کوششیں کرنے کی یقین دہانی کی
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق