محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) الحمدللہ ہماری ٹیم" ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" کے لئے علمائے کرام، سیاسی، سماجی ،فلاحی ،تنظیموں ،اداروں، سوشل ورکروں و سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرکے انھیں اس معاملے میں آگے آنے کی اپیل و گزارش کررہے ہیں ہم لوگوں نے "ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" کے لئے صدا لگائی ہے جو مالیگاؤں شہر کی اہم ضروریات میں سے ہے اس تعلق سے شہریان اور خاص طور پر نوجوانوں میں بیداری پائی جارہی ہے کئی علاقوں منی ہیلتھ سینٹر پر بھی غور کیا جارہا ہے جس کے لیے سرکردہ شخصیات سے خصوصی ملاقات کی جارہی ہے پچھلے دنوں مالیگاؤں شہر سابق اسٹینڈنگ چیئرمین، ایم آئی ایم گٹ نیتا و کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب سے ہاسپٹل معاملے میں محمد عارف نوری، کاشف سمن، خان باقر حسین، الطاف کرانہ والا، محمد صادق کپتان وغیرہ نے ملاقات کی ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے ہاسپٹل کے لئے درپیش ٹیکنیکل دشواریوں پر روشنی ڈالی ساتھ ہی کارپوریشن، ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کی اسکیموں مشینوں، علاج وغیرہ پر اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور اس کام میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں