فرانس میں رحمت اللعالمینﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ پیرزادہ نور العین صابری صاحب نے کہا کہ ’’انبیائے کرام علیہم السلام و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین و بزرگانِ دین اور اسلام کی شان میں گستاخی قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارا حکوت ہند سے مطالبہ ہے کہ ہمارے جذبات کی قدر کرے اور ہماری باتوں کو فرانس کی حکومت تک پہنچائے وہیں پر خطیب ملّت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے کہا کہ ’’ہم کسی بھی دھرم اور دھرم گرو کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے‘‘، سیٹھ اکبر اشرفی صاحب نے کہا ’’پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں‘‘
سنّی جمعیۃ الاسلام کے صدر و اراکین کی جانب سے دُکھ کا اظہار کیا۔ الحاج صوفی سعید احمد سعدی ، سیٹھ محمد یعقوب رضوی، صوفی فخرالدین قادری چشتی، حافظ محمد اسمٰعیل اشرفی، مولانا مختار اشرفی، قاری نور محمد چشتی، حافظ ساجد اشرفی، انصاری نصیر احمد رضوی، سیٹھ اسلم چشتی، صوفی بلال صابری، حافظ عرفان رضا، حافظ محمد یاسین، حافظ محمد ذاکر فیضی محمد اسلم صابری، محمد اعظم چشتی صاحبان وغیرہ۔
ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل ٹیلر نے دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں