گجرات کے ویارا میں حاجی عبدالرحمن شاہ کے ہاتھوں شاہ جماعت خانے کا سنگ بنیاد
انجمن مسلم شاہ برادری اپنے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کی سر پر ستی میں اپنا دائرہ کار وسیع کر نے میں مصروف ہے ۔ شاہ برادری کے اندرونی مسائل جیسے شادی بیاہ ،تعلیم و تربیت اور خاص طور سے ان کے کاسٹ سر ٹیفیکٹ کی حصول یابی کے لئے ریاست بھر میں انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی و ضلعی صدور و اراکین جد و جہد میں مصروف ہیں ۔ انجمن مسلم شاہ برادری اپنی برادری کو متحد کرنے اور انہیں ان کا حق دلانے میں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ اب بیرون ریاست میں اپنے قدم بڑھا رہی ہے ۔گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور اراکین کی قبل قدر جد جہد کو دیکھتے ہوئے سورت شہر کے فیروز بلڈر اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی طور سے مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ اور ان کے معاونین کو سورت مدعو کیا تھا ۔جہاں ان لوگوں کا شاندار پیمانے پر استقبال کیا گیا تھا ساتھ ہی ان لوگوں کی رہنمائی میں شاہ برادری کے مفاد میں کام کرنے کا عہد کیا تھا ۔ سورت شہر میں برادری کو منظم کرنے اور انہیں متحد کرنے کی غرض سے شاہ برادری کے نائب صدر لطیف پہلوان نے کئی مرتبہ سورت کا دورہ کیا تھا ۔سورت شہر میں فیروز شاہ بلڈر کو برادری کے کام کاج پورا کرنے کی ذمہ داری بھی دی تھی ۔سورت کے صدر فیروز بلڈر نے گجرات کے شہر ویارا میں شاہ برادری کو منظم کرنے کی غرض سے رمضان شاہ اور دیگر ذمہ داروں سے گفتگو کے بعد لطیف پہلوان اور ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ سے تبادلہ خیال کیا اور مہاراشٹر کے ذمہ داران کو ویارا آنے کی دعوت دی ۔فیروز شاہ بلڈر کی دعوت پر مہاراشٹر سے حاجی عبد الرحمن شاہ کی قیادت میں ریا ستی نائب صدر لطیف شاہ ،اورنگ آباد پھلمبری کے صدر لقمان شاہ ،فیروز بلڈر سورت صدر ،خلیل شاہ صدر مالپور کسارا ،شبیر شاہ صدر مہسدی ،مالیگائوں کے مشتاق شاہ نے کل سورت اور ویارا کا دورہ کیا۔سورت شہر میں شاہ برادری کے لئے ملخصانہ طور سے کام کرنے والے فیروز شاہ بلڈر اور ان کے ساتھیوں نے وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔گذشتہ دورے کے دوران سورت شہر کے میٹھی کھاڑی میں شاہ برادری کی جانب سے ایک اجتماعی شادی کا پروگرام طئے کیا گیا تھا مگر ملک میں کرونا کی وباء کی وجہ یہ پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکا اس تعلق سے مہاراشٹر سے گئے وفد کے ساتھ سورت کے ذمہ داروں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ ماہ ۱۱؍ اکتوبر کو ملتوی اجتماعی شادی کا پروگرام کرنے کا طئے کیا ہے ۔سورت شہر کے مہاراشٹر سے گئے اس وفد نے فیروز شاہ بلڈر اور لطیف پہلوان کی کی نگرانی میں ویارا شہر کا دورہ کیا ۔جہاں مسلم شاہ برادری کی جانب سے ان لوگوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔مہاراشٹر سے گئے اس وفد نے وہاں برادری کے مسائل کو سمجھا ۔انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ نے ویارا شہر میں شاہ برادری کے ذمہ دار کی حثیت سے رمضان شاہ کو شاہ برادری کا صدر بنایا ۔ویارا میں برادری کا کوئی جماعت خانہ نہ ہونے پر غور و خوض کیا گیا ۔اور اس کے بعد شہر میں ایک جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے شاہ برادری کے لئے ایک جماعت خانے کی تعمیر کرنے بھی پروگرام بنایا گیا اور اس کا سنگ بنیا د مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔اس تعلق سے لطیف شاہ نے بتایا کہ ویارا شہر میں رمضان شاہ کو شاہ برادری کا صدر بنایا گیا ہے ۔ اس اہم میٹنگ میں مہاراشٹر کے عفد کے ساتھ ببلو شاہ ، فیروز شاہ بلڈر ،صابر شاہ ،فاروق شاہ ، عمران شاہ اور برادری کے دیگر بزرگ و نوجوان شامل تھے ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق