_یوسف حاجی کی کمشنر دیپک کاسار سے بات چیت اگلے چار دنوں میں عوام کی تکلیف دور نہ ہونے پر دھرنا آندولن کیاجائیگا.
حاجی محمدیوسف نیشنل
مالیگاؤں شہر کاایک بڑاعلاقہ گروواروارڈ ہے جہاں پر مزدورکش طبقے کی اکثریت ہے.
_آج گروواروارڈ کے لوگوں نے مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب حاجی محمدیوسف نیشنل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ گرووارڈ علاقے میں جاری سرکاری علی اکبر ہاسپٹل میں ایکسرے مشین ایک مہینے سے بند ہے. جس سے غریب مزدور عوام کو بے حد تکلیف ہورہی ہے.غریب عوام پریشان ہیں.*_
_*حاجی محمد یوسف نے اسی وقت علی اکبرہاسپٹل آن ڈیوٹی ڈاکٹر تحسین سے بات کی کہ ایکسرے مشین کیوں بند ہے اور آپ نے ابھی تک اسکی کمپلین کیوں نہیں کی ہے. توڈاکٹر تحسین نے حاجی محمد یوسف کو کہاکہ مشین 25 دنوں سے بند ہے اور ہم نے مہانگر پالیکا میں کمپلین بھی کی ہے مگر ابھی تک ناہی مشین ٹھیک ہوئی ہے اور نہ ہی ہیڈافس سے کوئی جواب آیاہے.*_
_*حاجی محمد یوسف نیشنل نے فوراً مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے کمشنر دیپک کاسار کو فون کیا اور انہیں کہاکہ 25 دنوں سے علی اکبر ہاسپٹل میں ایکسرے مشین بند ہیں. علی اکبر ہاسپٹل سے مہانگر پالیکا کو کمپلین بھی دی گئی ہے 25دن پہلے پھر بھی آپ نے وہاں پر ایکسرے مشین نہیں چالو کروائی.*_
_*لاک ڈاؤن چالو ہے ہرکوئی پریشان ہے ایسے میں اتنے بڑے سلم ایریا میں ایک ہی سرکاری ہاسپٹل ہے اور وہاں بھی سہولت نہیں ہے اور وہاں کے اسٹاف کے کمپلین کرنے پر بھی آپ لوگ وہاں سہولت نہیں پہنچاتے آخرکیوں غریب عوام کو پریشان کیاجارہاہے؟؟*_
_*کارپوریشن کمشنر نے کہاکہ صاحب میں چار روز میں علی اکبر ہاسپٹل میں ایکسرے مشین چالوکروادونگا.*_
_*حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ چار دن بعد میں خود علی اکبر ہاسپٹل کادورہ کرونگا اور اگرایکسرے مشین چالو نہیں کی گئی تو مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی دھرناآندولن کریگی. اور اسکی ذمے دار آپ اور کارپوریشن ہوگی.*_
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں