آن لائن آف لائن ٹیچنگ احوال جمع کرنے سے قبل اساتذہ کو کووڈ ۱۹ اور غیر تعلیمی کاموں سے دور کیا جائے

، 

مالیگاؤں (نامہ نگار):  ریاست بھر میں آج کورونا وائرس کے وجہ سے اسکولس اور کالج بند ہے لیکن اساتذہ کی محنت سے آنلائن آفلائن تعلیم جاری و ساری ہے، اور ریاستی حکومت نے بھی اسکول بند لیکن تعلیم شروع یہ منصوبہ شروع کیا ہے،اس کے لیے ریاست کے تمام اساتذہ اپنی طور پر محنت کرکے اُسے بخوبی انجام دے رہے ہیں،  کورونا وائرس  کی ڈیوٹی میں مقامی سرکاری اداروں نے اساتذہ کو كووڈ۱۹ کی ڈیوٹی پر تعینات کر رکھا ہے ، ریاستی حکومت کی جانب سے دو مرتبہ اور ڈایریکٹر کی جانب بھی ایک بار اساتذہ کو کووڈ ڈیوٹی سے دستبردار کیا جائے ایسے ہدایت دی گئی تھی ، جس پر ابھی بھی پوری طرح سے عمل نہیں کیا گیا ہے اور مقامی سرکاری اداروں کے ذریعے آج بھی اساتذہ کو مختلف کام دیے جارہے ہیں۔ اور اب اسٹیٹ کونسل آف ریسرچ ٹریننگ سینٹر پونہ کے ڈائریکٹر دنکر پاٹل کی جانب سے لیٹر جاری کرتے ہوئے ہای اسکول و پرایمری اساتذہ کو ہر ہفتے آن لائن، آف لائن درس و تدریس کی معلومات دی گئی ویب سائٹ پر بھرنی ہو گی ایسی ہدایت جاری کی گئی ۔اساتذہ کا بیباک ترجمان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ کے بانی و ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد نے ڈایریکٹر و حکومت سے تحریری میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ آنلائن آفلائن ٹیچنگ احوال جمع کرنے سے قبل اساتذہ کو کووڈ ۱۹ اور غیر تعلیمی کاموں سے دور کیا جائے، تحریک کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔

ليست هناك تعليقات: