ڈاکٹر عامر سراج صاحب نے ہاسپٹل کے لئے ٹیکنیکل مراحل پر رہنمائی فرمائی !


محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

(پریس ریلیز) پچھلے دنوں "ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" تحریک کے لئے مالیگاؤں شہر کے تمام مسلک کے علمائے کرام سے رابطہ کیا گیا انھیں اس معاملے میں آگے آنے کی درخواست کی گئی ساتھ ہی شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو بھی اپنے طور پر ہاسپٹل کے لئے جدوجہد کرنے کی گزارش کی گئی ہاسپٹل کے لئے ضروری لوازمات، مشینری، و ٹیکنیکل دشواریوں کے لئے مختلف افراد اور ڈاکٹرس حضرات سے رابطہ کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں ڈاکٹر عامر سراج صاحب سے "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ٹیم کے ذمہ داران محمد عارف نوری، کاشف سمن، جنید بھائی و دیگر احباب نے ملاقات کی ڈاکٹر عامر سراج صاحب نے ہاسپٹل میں درپیش ٹیکنیکل مراحل کو تفصیل سے بتایا اور اس نیک کام کی سراہنا کے ساتھ اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کوئی تبصرے نہیں: