انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ صاحب نے ہمارے نمائندہ کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کی ہماری شاہ برادری کی شان دھولیہ شہر کے ایم۔آئ ۔ایم کے ایم۔ایل۔اے۔عالی جناب فاروق شاہ صاحب جب سے ایم ۔ایل۔اے۔منتخب ہوئے ہیں انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کی جانب سے ہم نے مسلسل موصوف سے رابطہ قائم کیا اور ہم اس کوشش میں تھے گزشتہ 2015 سے مسلم ۔شاہ۔فقیر۔چھپربند ۔سماج کے افراد کو کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ویلیڈیٹی حاصل کرنے میں حکومتی ج۔آر۔کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پرانت آفیسر کاسٹ سرٹیفکیٹ دینے میں آنا کانی کرتے ہیں مختلف بہانے بناکر شاہ برادری کو پریشان کیا جاتا رہا ہے۔اسی طرح کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کی حصول یابی بھی جوئے شیر لانا ہوگئ ہے
۔حکومت شاہ۔فقیر۔چھپربند کو علیحدہ علیحدہ مانتی ہے جب کے سن 1800 سے قبل کے ثبوت ہمارے پاس ہے کی یہ شاہ۔فقیر۔چھپربند ایک ہی سماج ہے۔
اس سے قبل 23/07/2015 ممبئ منترالیہ میں راونڈ ٹیبل میٹینگ منعقد ہوئی تھی اس وقت کے منسٹر بڈولے صاحب نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن چونکہ سرکار بھاجپ کی تھی اس لئے سرکار نے فیصلہ کا نفاذ کرنے کے لئے ضروری ترمیم نہیں کی۔البتہ اس وقت ہماری ایک بات مان لی گئی کے جن کے خاندان میں ویلیڈیٹی ہے اس کے خونی رشتےداروں کو ویلیڈیٹی دی جائے گی ۔لیکن شاہ۔فقیر۔چھپربند کا مسئلہ جوں کا توں قائم رہا۔
اس سلسلے علی جناب فاروق شاہ ۔ایم۔ایل۔اے۔صاحب نے مورخہ 24 ستمبر 2020 کو سماج کلیان منتری شری دھننجئے منڈے صاحب سے ملاقات کرکے اس کی سنگینی بیان کی نیز کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ویلیڈیٹی کے نہ ہونے پر مہاراشٹر میں لاکھوں شاہ برادری کے طلبہ پر ہونے والے ظلم و زیادتی کا ذکر کیا۔فاروق شاہ صاحب نے واضح کیا کی مہاراشٹر میں شاہ برادری اندازے 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہے اتنی بڑی برادری کے ساتھ ظلم و ناانصافی کرنا مناسب نہیں ہے۔
لاک ڈاون کا زمانہ اور وباء کا دور چل رہا ہے لیکن واقع کی سنگینی اور طلبہ کے مستقبل کو ذہین میں رکھتے ہوئے سماج کلیان منتری شری دھننجئے منڈے صاحب نے فورا اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی راؤنڈ ٹیبل میٹینگ کے انعقاد کا حکمنامہ سماج کلیان محکمہ کے چیف سیکرٹری کو دیا۔ اور مورخہ 29 ستمبر 2020 بروز منگل دوپہر 1 بجے ممبئی کے سرکاری ریسٹ ہاوس ۔۔سہیادری ۔۔۔ملابار ہل ممبئی میں میٹنگ کے انعقاد کے لئے متعلقہ محکمہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری پنڈت کھیڈکر صاحب نے ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے۔
اس میٹنگ میں،چیف سیکرٹری
سماج کلیان ۔۔جوائنٹ سیکریٹری سماج کلیان ۔کمشنر سماج کلیان مہاراشٹر پونہ۔۔چیف ڈائریکٹر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سنشودھن و پرشکشن سنستھا(BARTI)پونہ۔۔اور اس عنوان کے تحت آنے والے منترالیہ کے تمام عہدیداروں کے ساتھ ساتھ فاروق شاہ ایم ایل اے اور انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے صدر حاجی عبدالرحمن شاہ اور ان کے رفقاء کو بھی راونڈ ٹیبل میٹینگ میں بلوایا گیا۔
اس میٹنگ سے شاہ برادری کو کافی امیدیں وابستہ ہے ان شااللہ اس میٹنگ میں کامیابی ملے گی۔
انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ نے شاہ برادری کی ماں۔ بہنوں۔نوجوانوں اور برادری کے بزرگوں سے گزارش کی ہے کہ دعاؤں کا اہتمام کریں ممکن ہو تو اس روز ۔۔روزہ رکھیں تاکہ اللہ ہم سب کی دعاؤں کے طفیل ہمارے برسوں پرانے مئسلہ کو حل کردے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں