کیوں فروخت ‏ہو ‏رہے ہیں بھنگار ‏کے بھاو ‏پاور ‏لوم

 ۔ بجلی کے فلیٹ ریٹ ختم کر دیے جانے کے بعد سے ہی بدحالی کے دور سے گزر رہا میرٹھ کا بنکر طبقہ کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے حالات میں کاروبار بند ہونے سے اب بری طرح ٹوٹ چکا ہے اور پاور لوم مشینوں کو لوہے کی قیمت میں بیچنے کو مجبور ہو گیا ہے۔ کاروبار کے پٹری پر لوٹنے کی صورت میں میرٹھ کی کپڑا صنعت اور اس کاروبار سے جڑا بنکر طبقہ بدحالی کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے۔

ریاست اُتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی کی سہولیات دستیاب تھی جس وجہ سے پاور لوم کپڑا صنعت سے وابستہ بنکر طبقہ کچھ راحت محسوس کر رہا تھا۔ لیکن نوٹ بندی سے بگڑے حالات کے بعد بجلی بل کی مار نے بنکروں کو بربادی کی دہلیز تک پہنچا دیا اور دھیرے دھیرے پاور لوم کارخانے بند ہونے لگے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے تو حالات اتنے خراب ہوئے کہ اب چھوٹے پاور لوم والے بنکر اپنی مشینوں کو لوہے کی قیمت پر کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کو مجبور ہیں۔


ليست هناك تعليقات: