محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) بات انتہائی خوش آئند ہے کہ بے باکی، غیر جانبداری، دیانتداری اور عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے والے روزنامہ نشاط نیوز مالیگاؤں نے اشاعت کے 7 سال کامیابی و کامرانی کے ساتھ طئے کرتے ہوئے آٹھویں سالگِرہ کا جشن منایا اور اپنا کامیاب صحافتی سفر مکمل کیا اس موقع پر حفاظت گروپ مالیگاؤں صدر و اراکین کی جانب سے نشاط نیوز مالیگاؤں کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں مجھ ناچیز کے مضامین کو ہمیشہ اپنے اخبار میں جگہ دی ہے جس کے لیے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ روزنامہ نشاط نیوز سب کا اخبار ہے اسی لئے یہ عوام کا ہردلعزیز اخبار ہے اور کامیابی و کامرانی کے ساتھ جاری ہے اللہ پاک مزید کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے آمین۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق