پرنب مکھرجی کی ارتھی آج ہی صبح ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لائی گئی تھی۔ تاکہ معززین خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ 10 راجا جی مارگ پر آخری دیدار کیا۔ مرکزی حکومت نے پیر کو 7 روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کا حکم ہے کہ سوگ کے دوران تمام عمارتوں پر قومی پرچم نگوں رہیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں