آگرہ روڈ بھکو ہوٹل سے مہاراشٹر کانٹے تک 55 لاکھ 86 ہزار کی گٹر بنائی گئی. یہ گٹر علی کنسٹرکشن نامی ٹھیکیدار نے بنایا تھا. ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد آج تک کبھی اس گٹر کی صفائی نہیں کی گئی. آگرہ روڈ کے دکانداروں اور رہائش پذیر لوگوں نے وارڈ کے کارپوریٹرس، میئر، پربھاگ ادھیکاریوں، سابق وہ موجودہ MLA ان تمام لوگوں کو کئی دفعہ شکایت کی لیکن کوئی سنوائی یا کاروائی نہیں ہوئی. آگرہ روڈ کے لوگوں نے رضوان بیٹری والا کو کل رات بُلا کر اپنی تکالیف بتائی اور کہا کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو چکا ہے گٹر صاف نہیں کی گئی جسکی وجہ سے گٹر اوور فلو ہو کر سارا گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا ہے. رضوان بیٹری والا نے اسی وقت کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرتے ہوئے سخت انداز میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صبح سے گٹر کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا تو میں آپ لوگوں کے گھروں پر آندولن کرونگا. افسران نے یقین دلایا کہ صبح گٹروں کی صفائی شروع ہو جائے گی. آج صبح سے کام شروع ہوا تب آگرہ روڈ کے لوگوں نے رضوان بیٹری والا کو بُلا کر ان کا شکریہ ادا کیا. اسی کے ساتھ ساتھ رضوان بیٹری والا نے اخترآباد آدم مسجد کے پاس 80 فٹ روڈ کا کام کروانے کے لیے پربھاگ 3 کے ادھیکاری چورے صاحب اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ سروے کیا عنقریب اس روڈ کا کام بھی شروع ہوجائے گا ایسا تیقن چورے صاحب نے دیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں