مالیگاؤں 25 اگست 2020 بروز منگل : سستے اناج کی دوکان (راشن دوکان) سے شہریان کو گیہوں کی جگہ نہایت ہی گھٹیا کوالٹی کی مکئی کی تقسیم جاری ہے، جس کی عام شکایت ملنے پر بروز جمعہ 21 اگست کو جنتادل سیکولر کار گذار صدر *محترمہ شان ھند نہال احمد* کی دستخط سے شکایتی مکتوب کے ساتھ *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں جنتادل کا ایک وفد سرکاری گوڈاؤن کا مطالعہ کرکے مکئی کی گھٹیا کوالٹی دیکھ کر مقامی FDO آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے سخت برہم ہوئے اور مطالبہ کئے کہ ماہ ستمبر سے شہر میں مکئی کی تقسیم نہیں ہونا چاہئے ایسا نہ ہونے کی صورت میں جنتادل سیکولر عوام کی فلاح کیلئے عوام کو حق دلانے کیلئے سخت تحریکی قدم اپنائے گی.
کل 24 اگست بروز پیر کو مقامی FDO آفیسر کی جانب سے جنتادل سیکولر کار گذار صدر و مہاگٹھ بندھن گٹ نیتا شان ہند نہال احمد کے نام سے ایک مکتوب دیا گیا جس میں جنتادل کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے جوابی لیٹر میں کہا گیا کہ *ماہ ستمبر سے شہر میں مکئی کی تقسیم نہیں ہوگی اور پہلے کی طرح انت اُدائے راشن کارڈ پر 26 کلو گیہوں، 9 کلو چاول، 1 کلو شکر اسی کے ساتھ پیلے (BPL) کارڈ پر 3 کلو گیہوں، 2 کلو چاول کی تقسیم ماہ ستمبر سے ہوگی.*
جنتادل سیکولر کی سرگرمیوں سے عوام کو اس کا فائدہ ضرور ملے گا، دراصل مکئی کی کوالٹی گھٹیا اُسی کے ساتھ گیہوں کی تقسیم نا ہونے سے شہریان کو کھلے بازار سے مہنگے دام میں گیہوں خریدنے کی وجہ سے عوام کے خرچ پر لوڈ پڑ سکتا ہے، اور مکئی کی تقسیم کی روایت قائم نہ ہوجائے اس لئے مذکورہ مسئلہ پر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے بر وقت نمائندگی کئے.
ہم لڑے گے بھی
ہم جیتے گے بھی
غریبوں کا بل جنتادل
جنتادل سیکولر مالیگاؤں
مہاگٹھ بندھن اگھاڑی مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق