حق و باطل کی پہچان کے لئے نسل نو کو واقعہ کربلا سنانا ضروری ہے اس طرح اظہار 25 اگست 2020ء بروز منگل رات 11 بجے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے مقامی نگراں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے الیکڑانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے روبرو اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مولانا موصوف نے بتایا کہ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے گذشتہ اکیس سالوں سے ہونے والے سالانہ ذکر امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی محفل موجودہ مہاماری اور حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن کے سبب امسال 2020ء کی بائیسویں سالانہ محفل شہر کی اہم شاہراوں پر نا ہوتے ہوئے سوشل میڈیا، یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج کے ذریعہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے ایسے میں پیغام کربلا مزید لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے درمیان مولانا سید محمد امین القادری نے معرکۂ کربلا کے مقاصد و و فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اسلامی اقدار ایک سنہرا دور ہے خلفائے اسلام کے ادوار تاریخ میں سنہرے حروفوں میں درج ہیں جبکہ یذیر فاسق و فاجر اور مرتد شخص تھا اس کے بالجبر بادشاہ بننے اور اسلامی مملکت کو اپنے قبضے میں رکھنے کے خلاف امام حسین نے اپنے خاندان و رفقاء کے ساتھ ظلم و جبر کے خلاف پرزور احتجاج درج کیا اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسلام ہم تک بہت تکالیف کے بعد پہنچا ہے اسی لئے ہم کو اس کی قدر کرنا چاہیئے اور شریعت محمدی کی حفاظت کرنا چاہیے.... ایسے کام سے بچنا چاہئے جس سے جو شریعت کے خلاف ایسے کام کرو جس کی حفاظت کے لئے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قربانی پیش کی ہے۔
اس بامقصد پروگرام میں اردو اخبارات کے نمائندے ، کئی یوٹیوب چینلس کے نمائمدے سمیت پرنٹ میڈیا و الکٹرانک میڈیا کے افراد کثیر تعداد میں حاضر تھے شوشل ڈسٹنسگ کے ساتھ پروگرام ہوا اخیر میں حافظ غفران اشرفی (امام مسجد یارسول اللہ) نے تمام صحافیوں کا اور یوٹیوبرس کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں