*شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے مقامی سیاست میں اترنے کا اعلان کیا**"ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کارپوریشن تک پہچانے کا عزم" قائد نسل نو احتشام بیکری والا*








مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی مقامی سیاست میں "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ" نامی تنظیم نے اترنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے.  بقرعیدی کے موقع پر ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام شہر کی مختلف متحرک سماجی, فلاحی, تعلیمی و ملی تنظیموں کے سرکردہ افراد کی اہم میٹنگ بروز بدھ 5 اگست 2020 کو کوالیٹی بیکری عبداللہ نگر میں منعقد کی گئی.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نےکہا کہ اس تنظیم کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران بے لوث سماجی,  طبی,  فلاحی اور دیگر کاموں کو انجام دیا گیا. انھوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں شہر میں صرف سماجی تنظیموں کے کارکنان اور بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی ٹیم نے بلا خوف و ہراس کے لوگوں کی جان بچانے کا کام کیا. ایسے شنگین حالات میں مقامی عوامی نمائندوں نےسیاست کی. یہاں تک کہ جاتی مفاد میں ایک جٹ ہونے والے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے لاک ڈاؤن میں عوامی مفاد کیلئے ایک جٹ بھی نہیں ہوئے. 

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نائب صدر اسامہ اعظمی نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کا مقصد لیکر بنائی گئی ایم ڈی ایف کے زریعے تعلیم یافتہ,  سنجیدہ مزاج,  ترقی پسند نوجوانوں کو کارپوریشن تک پہچایا جائے گا اور انھیں اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے کیونکہ یہ نوجوان طبقہ ہی شہر کا مستقبل بدل سکتے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ شہر کی تیکون خاندانی سیاست نے شہر کو ترقی سے محروم رکھا. شہر میں بنیادی مسائل کا انبار ہے اور ترقی کے نام پر شہریان کو بے وقوف بنا جاتا رہا ہے. افسوس ! پانچ سو کروڑ کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن دو کوڑی کا کام بھی معیاری نہیں کرتی ہے.  

مالیگاؤں فرنٹ کے سیکرٹری عمران راشد نے کہا کہ این آر سی,  سی اے اے اور دیگر سماجی و ملی تحریکوں کو لیکر شہر میں ایک نئی نوجوان قیادت میں جنم لے چکی ہے.  جس کا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی,  بہتر روزگار,  اعلی تعلیم اور ہر فیلڈ میں مشبت و مستحکم کام کرنا ہے.  انھوں نے کہا کہ مقامی سیاست میں کبھی بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا. اسی لئے اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان خود اسے اپنے ہاتھوں میں لیں اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے بینر تلے سیاست میں بھی قسمت آزمائیں. 

اس میٹنگ کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ رئیس قاسمی نے بجوبی نبھائی. اسی طر ح سے قرأت اور رسم شکریہ ڈاکٹر محب الرحمن نے پیش کیا. اس میٹنگ میں سہیل احمد ڈالریا (صدر, آل مالیگاؤں ڈونر گروپ) , فاروق شیخ (نواب بیکری) , فرنود رومی (یوٹیوبر),  محسن حمید(سچ بات نیوز پورٹل) , اسلم بلڈر (پاسبان محمدیہ), رضوان بلڈر,  صدام احمد (ستارہ گروپ), مدثر شیخ (آرین گروپ), حفظ الرحمن, خالد سرحدی,  اظہر شیخ کے علاوہ مختلف علاقوں کی سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابسطہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں: