اس سال کے آخری مہینے میں بہار اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنے والی درخواست کو سپریم کورٹ نے جمعہ کو مسترد کردیا ۔عدالت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہار میں اسمبلی انتخابات نہیں روکے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بہار کے انتخابات پر اپوزیشن کی طرف سے بھی دباؤ بنایا جارہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے انتخابات ابھی ملتوی کردیئے جائیں، لیکن عدالت عظمی نے اس معاملے میں دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کورونا کی بنیاد پر انتخابات پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کی جاسکتی ہے۔اس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ نے کہا کہ کووڈ کی بنیاد پر انتخابات کو موخر نہیں کیا جاسکتا، خاص طور پر جب الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ عدالت الیکشن کمشنر کو یہ نہیں بتا سکتی کہ انہیں کیا کرنا ہے، وہ خود ان معاملات پر غور کریں گے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن احتیاط کے لئے ضروری اقدامات کرے گا اور ہر پہلو پر غور کرے گا۔ اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ یہ ایک درخواست ہے۔ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم الیکشن کمیشن سے الیکشن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیسے کرسکتے ہیں؟ کووڈ انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق