*مالیگاؤں تعلقہ کانگریس کمیٹی پر جناب مظفّر حسین صاحب کی آمد
مظفر حسین صاحب کررہے ہیں پورے مہاراشٹر کا دورہ
*گذشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے ورکنگ کمیٹی صدر جناب مظفّر حسین صاحب پورے مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے متعلق جائزہ لے رہے ہیں کئی شہروں کے بعد کا جائزہ ہونے کے بعد آج 29 اگست صبح 11 بجے وہ مالیگاؤں تعلقہ کانگریس کمیٹی پر تشریف لائے اور کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کیا لائحہ عمل تیار کیا جائے اس پر رائے مشورے طلب کئے اس معاملے پر مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب نے کہا کہ شیو سینا، راشٹروادی کانگریس اور کانگریس (آئی) آج مہاراشٹر میں سرکار چلا رہی ہے جس وقت سرکار بنی اس سے قبل ایک کومن منیمم پروگرام بنا اس کے بعد سرکار بنی آج اگر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنا ہے تو کانگریس پارٹی بھی حکومت میں شامل ہے اس لئے 2014 میں جو کام کانگریس نے کیا تھا اور بھارتی جنتا پارٹی نے اسے روک دیا تھا اب کانگریس پارٹی کو وہ کام کردینا چاہیے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مسلمانوں کو ٪5 ریزرویشـــن دے دینا چاہیے تاکہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف ہو اور وہ ایک مرتبہ پھر سے کانگریس پارٹی کے کئے ہوئے انصاف کے ساتھ رہیں مالیگاؤں تعلقہ کانگریس کمیٹی پر منعقدہ میٹنگ میں شیخ آصف صاحب نے مظفّر حسین صاحب کے روبرو ریزرویشـــن دینے کا مطالبہ کیا اور موصوف سے گذارش کی کہ مالیگاؤں شہر کے مسلمانوں کی جانب سے آپ بالا صاحب تھورات سے اس مدعے پر بات کریں*
*اس میٹنگ میں مظفّر حسین صاحب کے ساتھ دھولیہ کے رکن اسمبلی کنال پاٹل صاحب، مالیگاؤں آؤٹر سے ڈاکٹر تشار شیواڑے اور مالیگاؤں تعلقہ کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران و عہدیداران شریک تھے*
*Courtesy:CSS*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں