ممبئی :آج رضا اکیڈمی کے دفتر میں قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی نے ایک میٹنگ طلب کی جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ رضا اکیڈمی دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ۵؍ اگست ۲۰۲۰کو ’یوم دعا ء‘ منائیں۔(۱) اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ بابری مسجد کی بازیابی کی سبیل پیدا فرمائے(۲) اور دیگر مساجد کی حفاظت فرمائے (۳)کرونا جیسی مہلک بیماری و بلا ءسے نجات عطا فرمائے (۴)بے روزگاری اور تنگدستی سے چھٹکارہ عطا فرمائے (۵) ہمارے ملک بھارت کو خوب خوب ترقی عطا فرمائے ۔مذکورہ باتوں کیلئے آپ تمامی حضرات سے گزارش ہے کہ ۵؍اگست دوپہر ۲؍بجے بعد نماز ظہر آپ جہاں پر بھی ہوں چاہے اپنی دکان ،مکان ،آفس ،یا جو لوگ مساجد مدارس خانقاہ اور مزارات پر حاضر ہیں ان دعاؤں کا اہتمام کریں ۔حکومت کی جانب سے لوک ڈاؤن کے جو ہدایات جاری ہیں ان کو ملحوظ رکھیں۔اور کوئی کام ایسا نہ کریں جس سے حکومت کے ہدایات کی خلاف ورزی ہو ۔اس نشست میں شہزادۂ سراج ملت حضرت مولانا سید ہاشمی میاں ،سید سبحانی میاں ،الحاج عمران دادانی ،حافظ جنید عالم رشیدی ،الحاج محمد حسین (لالو بھائی) حضرت مولانا عباس رضوی ،محمد ناظم خان ،شریک رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں