مالیگاؤں (19 اگست 2020 بروز بدھ) : کرونا جیسی مہاماری میں جہاں ایک طرف پورے ملک میں سرکاری ہسپتالوں کو سدھارنے جدید کرکے ہسپتالوں کا استعمال کرونا سے لڑنے کیلئے کیا جارہا ہے وہی دوسری طرف سب سے الگ سب سے نرالا کام مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں ہو رہا ہے، *20 اگست کو ہونے والی مہاسبھا میٹنگ میں کانگریسی کارپوریٹر کے مشورے سے علی اکبر کمپاؤنڈ سے متصل شاپنگ گالے بنانے کی تجویز کو کانگریسی میئر نے قبول کرتے ہوئے مہا سبھا ایجنڈے پر وشئے نمبر 82 میں شامل کئے* مزکورہ وشئے میں بدعنوانی کی *بُو* محسوس کرتے ہوئے متحدہ محاذ کے رابطہ کار، جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری، وارڈ نمبر 12 کے کارپوریٹر، *جنتا اگینسٹ کرپشن تحریک کے کنوینر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب* نے آج علی اکبر ہاسپٹل کا یوا جنتادل کے ہمراہ ہنگامی دورہ کئے. *دورے میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سلیم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، شیخ انیس مستری، امجد پٹھان، نثار ماما، وغیرہ موجود تھے.* ڈاکٹروں کے اسٹاف نے علی اکبر میں ہورہی تکالیف بتائے جس میں اہم تکلیف یہ کہ مسلسل بارش ہونے سے دواخانے کے *ڈلیوری وارڈ میں* پانی چھت سے وارڈ میں کافی مقدار میں گرتا ہے جس کی وجہ سے اسٹاف سمیت مریضوں کو بھی کافی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اسی کے ساتھ *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب* نے مہا سبھا وشئے نمبر 82 علی اکبر شاپنگ گالے سے متعلق ڈاکٹروں سے معلومات طلب کئے تو *ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم خود کمشنر سے اُس جگہ پر دواخانے کیلئے 5، 7 کمرے بنانے کا مطالبہ کرچکے ہیں* مستقیم ڈِگنیٹی نے کارپوریشن سے معلومات اکٹھا کئے جس میں یہ بات واضح ہوئی کہ علی اکبر دواخانے کی جگہ صرف دواخانے کی ضرورت کیلئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے.
کانگریسی کارپوریٹر و میئر غیر قانونی طریقے سے علی اکبر کی جگہ پر شاپنگ گالے بنانے کے لئے جدوجہد میں ہے تاکہ شاپنگ گالے کا وشئے منظور کرکے چوری کا نیا راستہ نکالا جاسکے، اِس نئی بدعنوانی کو ناکام کرنے اور بیت المال کی حفاظت کرنے والے جنتا اگینسٹ کرپشن تحریک کے کنوینر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے 20 اگست کی ہونے والی مہاسبھا وشئے نمبر 82 پر اعتراض ظاہر کرتے ہویے آج ایک تحریری مکتوب میونسپل کمشنر کو دیئے. مکتوب میں اعتراض کے ساتھ اِس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ ماضی میں مالیگاؤں کارپوریشن کے 56 ٹھیراؤ جو کہ غیر قانونی طریقے سے منظور کئے گئے تھے اُن 56 ٹھیراؤ کو *ساتھی بلند اقبال صاحب* نے ریاستی سرکار کی مدد سے *رد* کروائے تھے جو کہ مہاراشٹر کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ تھا کہ کسی کارپوریشن کے اتنی تعداد میں ٹھراؤ رد ہوئے جو کہ غیر قانونی تھے.
جنتادل سیکولر و متحدہ محاذ گھاڑی کل کی ہونے والی مہاسبھا میں وشئے نمبر 82 پر ضرور مخالفت کرے گی. آن لائن مہا سبھا میں تانا شاہی چالاتے ہوئے اگر وشئے نمبر 82 منظور بھی کرلیا گیا تو ہم چیمپئن چوروں کو اُن کے ارادے میں کامیاب ہونے نہیں دے گے، بدعنوانی کے خلاف لڑتے رہے گے.
*شیخ انیس مستری*
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق