آج بروز پیر سہ پہر چار بجے۔ نیا اسلامپورہ قاسمیہ مسجد کے مصلیان کی گزارش پر لکی برڈ سوسائٹی کی جانب سے نیم ۔۔ جامن اور املی کے درخت متحدہ گٹھبندھن کی گٹ نیتا اور جنتادل سیکولر کی کارگزار صدر محترمہ شان ہند صاحبہ کے ہاتھوں لگایا گیا ۔
اس پروگرام میں محترم عبدالستار رحیمی سر ۔ٹی ایم ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر پرویز سر ۔مزمل رحیمی ۔افتخار منا ۔امتیاز احمد محمد حنیف پہلوان ۔عبد الباقی راشن والے ۔۔اسلم ماسٹر محمد ندیم ۔بلال خالق ملا ۔فیصل انصاری ۔اور محترمہ شان ہند صاحبہ سمیت محلے کے دیگر احباب حاضر تھے ۔ شجر کاری کمیٹی مالیگاوُں میونسپل کارپوریشن کے رکن سہیل عبدالکریم نے لکی برڈ سوسائٹی کی جانب سے یہ درخت لگائے ہیں ۔ جس میں پنجرہ محترمہ شان ہند صاحبہ نے دیا ہے ۔
لکی برڈ سوسائٹی کی درخت لگاوُ شہر کواچھا اور خوبصورت بنانے کی مہم محترمہ شان ہند صاحبہ اور محترم مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں آگے بھی جاری رہیگی ۔
عوإم سے گزارش ہیکہ درخت لگائیں اور اگر نا لگا سکتے ہو تو جو درخت لگائے جا رہے ہیں ۔ اس کی حفاظت کیسے ہو اس کا دھیان رکھیں ۔
" ہر نفر لگائے ایک شجر ۔"
لکی برڈ سوسائٹی ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق