آگرہ روڈ مدینہ مسجد کے پاس کی گٹر کا پانی پچھلے ایک ہفتہ سے روڈ پر سے بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کو اور بالخصوص مدینہ مسجد کے مُصلّیان کو آنے جانے کی پریشانی ہو رہی ہے آج بروز جمعرات شام 5 بجے مخیر قوم و ملت *الحاج محمد یوسف الیاس صاحب* (صدر سنی کونسل) نے فلاء ور بریج کے انجینیر اور ٹھیکیدار سے گفتگو کی اور بتایا کہ گٹر کا پانی روڈ پر بہنے کی وجہ سے مسجد کے مُصلیّان کو بے حد تکلیف ہورہی ہے لہٰذا دو دن کے اندر اندر اس کام کو مکمل کیا جائے ورنہ تمام مصلیان کو لیکر آگرہ روڈ پر دھرنا اندولن کیا جائے گا اور شہر کے ایم ایل اے اور منتری دادا بھوسے صاحب سے بھی اس معاملے میں گفتگو کی جائے گی
اس بات پر انجینیر اور ٹھیکیدار نے دو دن کی مہلت لیتے ہوئے یقین دلایا کہ دو دن کے اندر یہ مکمل ہو جائیگا
حاضرین میں محمد عمران رضوی ، مدثر رضا جیلانی ، مُصلیّان مدینہ مسجد و اہل محلہ شامل رہے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق