شیعہ برادران نے ڈاکٹر خالد پرویز سے شیعہ قبرستان سے متصل گٹر میں پانی نہ بہنے کی شکایت کی اور گزارش کی کہ محرم کے پیش نظر اس کام کو فورا سے پیشتر کروا دیجیے تاکہ محرم کے دس دنوں میں شیعہ برادران جو قبرستان میں دینی مجالس میں شرکت کرنے کے لیے آتے ہیں ان حضرات کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،ان کی اس گزارش پر ڈاکٹر خالد پرویز نے فورا سٹی انجینئر سے ملاقات کرکے اس کام کو کرنے کی ہدایت دی اور الحمدللہ وہ کام پایا تکمیل تک پہنچا اس فورا کاروائی پرشیعہ برادران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد پرویز کا ان کیاسٹینڈنگ کمیٹی آفس میں استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا اس طرح جذبہ خدمت خلق سے کام کرنے پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق