ادارہ اکمل کی خدمات پر وسیم انصاری کا ‏اظہار تشکر

بہت بہت شکریہ میرے بہت ہی محترم  وسیم انصاری صاحب کا۔ کہ انہوں نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہمت بڑھائی۔ الحمداللہ۔۔۔۔ لاک ڈاؤن میں جب تمام ہی دوا خانے بند تھے اس وقت سے عین رمضان المبارک کے 26 ویں روزے شب قدر کے مبارک دن میں بزریعہ دعا افتتاح کرکے بلاناغہ صرف دس روپیۓ میں دوا گولی، بیس روپیۓ میں انجکشن، بیس روپیۓ میں ڈریسنگ، ایک سو پچاس روپیۓ میں سلائین چڑھانے جیسی خدمات جاری ہیں۔ اب رمضان پورہ میں ضرورت کے پیش نظر اس دوا خانے کو شکیل مؤزن کے نام سے وقف کردہ زمین پر دواخانہ بڑا کرتے ہوۓ اس میں ڈیلیوری وارڈ بھی چالو کرنے کا ادارہ اکمل کے اراکین نے عزم کیا ہے اور اس کےلۓ ایک بھاری رقم درکار ہے اس کیلۓ مخیر حضرات سےتعاؤن  کی درخواست ہے آگے اسے ایک پندرہ بیڈ کا منی ہاسپٹل بنانے کی تیاری ہے اللہ پاک نے چاہا تو ہم مخیر حضرات کے ہی تعاؤن سے آگے بڑھ پائیں گے ادارہ اکمل آفس میں ایک اسٹیل کا ڈبہ بیت المال کی شکل میں "خدمات مستحقین " کے نام سے رکھا گیا ہے  اس میں جو بھی اپنی نیک کمائی میں سے زکوۃ، خیرات، صدقات، عطیات، وغیرہ جو بھی دینا چاہے دے سکتا ہے اور پاوتی رسید بھی زمہ داروں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ بہر حال آخر میں ادارہ اکمل کے تمام ہی صدر و اراکین کی جانب سے وسیم انصاری صاحب کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ در اصل آج پرفتن دور میں ہمیں حوصلوں کی ہی ضرورت ہے اور وہ ہمیں کوئی اپنا ہی دے سکتا ہے۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں: