صوفیٔ ملّت کی ساری زندگی خدمت خلق سے عبارت رہی ان کے ذریعے کئے گئے فلاحی کاموں اور ان کی ہمہ جہت شخصیت قوم و ملت سے تئیں ان کے نیک مشن کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے نیز ان کے اوصاف حمیدہ سے خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو تکلیف مل سکے تاکہ خدمت خلق کا جذبہ زمانے بھر میں پروان چڑھ سکے۔ ان تمام باتوں کے پیش نظر صوفیٔ ملت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ایک کتاب ترتیب دی جارہی ہے۔ شہر کے تمام مکاتب فکر مختلف طبقوں نے *صوفی صاحب کو کیسا پایا؟* ان کی آراء، ان کی نگارشات کو جمع کرکے ایک کتاب بنام *’’صوفیٔ ملّت حیات و خدمات‘‘* ترتیب دی جارہی ہے۔ محبان صوفیٔ ملت سے التماس ہے کہ *آپ نے صوفی صاحب کو کیسا پایا؟* اس تعلق سے اپنی تحریر ارسال کریں۔ نیز جن حضرات کے پاس صوفی ملت کی تصویریں ہوں وہ حضرات تصویریں ارسال کرکے کتاب کی اشاعت میں معاونت فرمائیں۔ جو حضرات رقم طرازی کا وصف نہیں رکھتے وہ حضرات صوفی صاحب سے متعلق اپنے احساسات کا مختصر ویڈیو ارسال کرسکتے ہیں۔ کتاب سے متعلق انتظامیہ کمیٹی شہر بھر میں رابطہ کررہی ہے۔ لہٰذا اگر آپ تک کوئی نہیں بھی پہنچ سکا تو آپ صوفیٔ ملّت کی انسیت میں اپنے احساسات ارسال کریں۔ نیز کتاب کی ترتیب سے متعلق بھی نیک مشوروں سے نوازیں۔ المعلنین: پیر زادہ نورالعین صابری و کتابی انتظامیہ کمیٹی، مالیگاؤں
رابطہ کے لیے وہاٹس ایپ نمبر: 9822093232 / 8668916266 / 9881645822
ای میل ایڈریس: sunnijamiatulislam@gmail.com
خط و کتابت کا پتہ: درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی، چندن پوری روڈ، مالیگاؤں
*(آپ اپنی باتیں تحریری شکل میں یا ویڈیو بنا کر درج بالا ذرائع سے ارسال کرسکتے ہیں)*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں