مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* جب سے کارپوریٹر چن کر مالیگاؤں کارپوریشن پہنچے ہیں تب سے انہوں سے وارڈ نمبر 21 میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھایا ہواہے۔ یکے بعد دیگر وارڈ کے تمام مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ پورے وارڈ میں تمام تر ضروری تعمیراتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے آج محلہ موہن بابا نگر یوسف شکراللہ مسجد کے پاس *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کے 4 لاکھ روپے کے فنڈ سے سیمنٹ روڈ کے تعمیری کام کا افتتاح رکن اسمبلی قائدوسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے فرزند *حافظ عبداللہ صاحب* کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
مالدہ شیوار خواجہ غریب نواز مسجد کے پاس *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کے 20 لاکھ روپے کے فنڈ سے ہاٹ مکس روڈ کے تعمیری کام کا افتتاح *حافظ عبداللہ ابن مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب* کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
آج کی اس افتتاحی تقریب میں حافظ عبداللہ صاحب، ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کے ساتھ حاجی شیخ اسرائیل ( اسّو بھائی) و اہلیان وارڈ شریک رہے۔
وارڈ نمبر 21 میں جاری و تکمیل شدہ تعمیری کاموں اور اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کی خدمات و حکمت عملی کی اہلیان وارڈ سراہنا کرتے ہیں۔ اور *ڈاکٹر خالد پرویز صاحب* کے شکر گذار ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ الله ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کو مزید ترقی و کامیابی، کامرانی عطا فرمائے ۔
قائدوسالار واٹس اپ گروپ
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق