جنتادل سیکولر کئی مدوجزر کے باوجود اپنی سیاسی شناخت بحال و نہال کرنے میں کامیا ب مستقبل میں پارٹی پرموٹ ہوسکتی ہے ... مستقیم ڈگنیٹی کی ٹیم بحر حال متحرک ‏

 


کبھی، نہا ل صاحب اور جنتادل کا دور دورہ اور شہرہ تھا شہر میں سیاسی  طور پر زیادہ تر لوگ جنتادل سے مربوط رہا کرتے تھے دھیرے دھیرے سیاست میں نیا رنگ اثر انداز ہونے لگا طور طریقے اور طرز سیاست میں بڑی تبدیلی آئی نہال صاحب معمر ہوگئے بلند اقبال نابالغ تھے جیالے ورکر بھی پیرانہ سالی کا شکار ہوگئے شہر میں دیگر سیاسی طاقتیں سرابھارنے لگی جنتادل شہر میں تیسری طاقت کی درجہ بندی میں آگئی نہال صاحب کا وصال ہوگیا دارازی عمر کی وجہ سے اُن کے انتقال کو تو پارٹی نے قبول کرلیا مگر ہائے افسوس کے موت کے ظالم پنجوں نے اچانک بلند اقبال کو بھی موت کی آغوش میں لے لیا جس کا کسی کو گمان بھی نہیں تھا جنتا دل اپنے انقلابی قائد سے محروم ہوگئی اس کے بعد سیاسی گلیاروںگلیاروں میں چہ مگوئیاں ہونے لگی کہ اب جنتادل کا وجود ختم ہو جائے گا دنیا بھر کی باتیں ہونے لگی مگر بلند اقبال کے وصال کے فوراً بعد جنتادل نے الیکشن میں اپنا منفرد و نمایاں کردار ادا کیا اُس کے بع د کئی مختلف چناو آئے ہربار جنتا دل نے اپنی منفرد شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے نہالی طرز پر اپنے وجود کا احساس دلایا ہر بار نہالی جیالے ورکروں نے اپنے مخصوص طریقے سے ہر محاذ پر بے باکی و ایمانداری سے کام کیا سوشل میڈیا پر بھی فی زمانہ سب سے زیادہ جتادل میڈیا سیل ہی متحرک ہے بدعنوانی کے خلاف یہی لوگ نبرد آزما رہتے غریبوں کو بھی جنتادل سے ہی آس ہے طرز سیاست اپنانے میں جنتادل ہمیشہ پاک دامن دیکھی گئی آج بھی جنتادل اپنی سیاسی رفاقت بڑی ایمانداری سے نبھارہی ہے شہر میں جنتادل دوبارہ پرموٹ ہوسکتی ہے کیوں کہ جنتادل ہی وہ واحد پارٹی ہے جہاں کے ورکر انقلابی ایماندار اور جیالے ھیں اُصول پسند مستقل مزاج زمینی ورکروں کی بھاری ٹیم شہر میں موجود ھے بے لوث بلا مفاد ورکروں کو اگر دوبارہ متحد کیا جائے تو دوسری سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت یہاں کم وسائل واسباب درکار ہونگے ساجدہ میڈم بلند اقبال شان ھند اور سیاسی  یونیورسٹی ساتھی نہال احمد کی رفاقت سے مستقیم ڈگینٹی نے کافی سیاسی تجربات حاصل کئے یہی تجربات آج جنتادل کیلئے کارگر ثابت ہو رہے ہیں نہاں صاحب اور بھائی بلند اقبال کے بعد مستقیم ڈگنٹی اُسی طرز پر قائدانہ  ومدبرانہ کردار ادا کر رہے ہیں  ورکروں کو پارٹی کو سنبھالے رکھنے میں اہم قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں جو مستقبل میں پارٹی کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے عوامی مسائل کیلئے جیالے جاں نثار ورکروں کوبحرحال دوبارہ متحد ہونا ہوگا

کوئی تبصرے نہیں: