*عائشہ نگر اسٹار گروپ کی کامیاب نمائندگی






 
مالیگاؤں (پریس ریلیز)
عائشہ نگر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جگہ جگہ گندگی ہوتی ہے  جس کی صفائ کئی دن ہونے پر بھی نہیں کی جاتی جس سے محلّے والوں کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حفظانِ صحت کے تعلق سے بھی معاملات تشویش ناک ہو جاتے ہیں ۔ اس صاف صفائ کی زمہ داری وارڈ کے کارپوریٹرس کی ہوتی ۔ پر کارپوریٹرس کی لا پرواہی کے سبب حالات سنگین نظر آتا دیکھ عائشہ نگر کےنوجوانوں نے زمہ داری کو نبھاتے ہوئے عید الاضحیٰ سے قبل کمشنر اور اسٹینڈنگ چیئرمن سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مسائل کو رکھا گیا ۔ نوجوانان اسٹار گروپ کے پریشر اور مطالبات کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے فوری بعد کمشنر نے وارڈ کی صاف صفائ کے احکامات جاری کئے اسٹینڈنگ چئیرمن ڈاکٹر خالد پرویز اور عائشہ نگر اسٹار گروپ کی نگرانی میں بروز پیر بقرعید کے تیسرے دن محلے کی صاف صفائ کی گئی۔نوجوانان کی اس نمائندگی اور محنت پر اہلیان محلّہ نے کام کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر  عائشہ نگر اسٹار گروپ کے محسن خان، خالد چاؤس، عتیق شیخ رفیق، شیخ وسیم، فہیم ملک اور دیگر نوجوانان موجود تھے ۔

ليست هناك تعليقات: