محرم الحرام ، لاک ڈاؤن اور گنیش اتسو کے مد نظر مالیگاوں شہر کارپوریشن کی بہترین حکمت عملی

تعزیہ داروں گنپتی منڈل والوں کےساتھ اہم میٹنگ
مالیگاوں (نامہ نگار) 28 اگست : آج مالیگاوں شہر کارپوریشن کی میئر آفس میں تمام محکموں کے آفیسران ، پولس انتظامیہ ، تعزیہ کمیٹی کے اراکین اور گنیش منڈلوں کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ لی گئی ، اس میٹنگ میں میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ 18 اضافہ گاڑیوں کی مدد سے تعزیہ پہنچانے کا کام کیا جائیگا ، نیز تعزیہ داروں کو کہا گیا کہ اپنی تعزیہ گھروں کے پاس ہی رکھیں ، سماجی دوری کا بھی خیال رکھیں اور اپنے پنڈال کو چھوٹا بنانا ہوگا۔ اس میٹنگ میں میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ تمام تعزیہ داروں کو کہا کہ اپنی تعزیہ شیعہ مسجد (چندن پوری گیٹ) پر پہچانا ہوگا ، وہاں سے کارپوریشن کی گاڑیاں تمام تعزیہ کو اٹھا کر اسے انجام تک پہنچائے گی ۔ معلوم ہو کہ تمام تعزیہ داروں کو آفیسران کے موبائیل نمبر دے دیئے گئے ہیں ، اب تعزیہ کے ذمہ داران وقت اور جگہ طئے کرینگے ۔ اس میٹنگ کے اختتام پر میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ امسال لاک ڈاؤن کے چلتے محرم الحرام کی تقریبات محدود نہ ہو اس لئے کارپوریشن نے یہ حکمت عملی اپنائی ہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ امسال محرم اور گنیش اتسو کو لیکر کارپویشن کارآمد ثابت ہو اس کی طرح کی کوشش کی جارہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں: